امریکا کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 5 فوجی ہلاک

امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ سے 4 فوجیوں کی لاشوں کو برآمد کرلیا گیا تاہم ایک کی تلاش جاری ہے۔

واشنگٹں: امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہو گئے ، طیارہ میسیپی میں حادثے کا شکار ہوا۔

تفصیلات کے مطابق امپیریل کاؤنٹی ، کیلیفورنیا میں بدھ کو مبینہ طور پر ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، سوشل میڈیا پر طیارے پر جوہری مواد کی موجودگی کی افواہ پھیلی تھی ، تاہم امریکی حکام نے اس کی تردید کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی سیاستدانوں کا رویہ دہشتگردی پر مبنی ہے، جامعہ الازہر

مودی کی پالیسی نے انڈیا کو دنیا بھر میں تنہا کردیا، اشوک سوائن

امریکی میرین کور کے ترجمان کے مطابق، بدھ کے روز جنوبی کیلیفورنیا میں پانچ امریکی میرینز کو لے جانے والا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایم وی 22 بی آسپرے نامی طیارے میں کم از کم 5 فوجی سوار تھے، پانچواں فوجی لا پتا ہے، طیارہ امپیریل کاؤنٹی میں ہائی وے کے قریب گرا ، جہاں ملبے سے صرف چار لاشیں ملیں تاہم پانچویں فوجی کی تلاش جاری ہے۔ امپیریل کاؤنٹی کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پانچواں فوجی بھی حادثے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام نے تردید کی ہے کہ طیارے میں کسی قسم کا جوہری مواد موجود نہیں تھا۔

طیارے کا تعلق تھرڈ میرین ایئر کرافٹ ونگ سے تھا، جو دوپہر 1 بجے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

حکام نے بتایا کہ طیارہ ہائی وے 78 اور کوچیلا کینال روڈ کے قریب ایک مضافاتی علاقے میں گرا ، جو کہ سان ڈیاگو سے تقریباً 100 میل مشرق میں ایل سینٹرو، کیلیفورنیا میں نیول ایئر ہیڈکوارٹر کے قریب ہے۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، ایل سینٹرو میں بحریہ کے فضائی ادارے نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے برعکس طیارے میں کوئی جوہری مواد موجود نہیں تھا۔

متعلقہ تحاریر