انڈیا روس سے یومیہ  8 لاکھ بیرل تیل خریدنے لگا

روس  انڈیا کو تیل فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا

روس بھارت کو تیل فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا۔ روسی تیل کی  انڈیا کو سپلائی میں  تیزی آنے کے بعد سعودی عرب تیسرے  نمبر پر پہنچ گیا تاہم عراق تاحال بھارت کو تیل فراہم کرنے والا پہلا بڑا ملک ہے ۔

ٹریڈ ڈیٹا کے اعداد و شمار کے مطابق  رواں سال مئی میں روس  انڈیا کو تیل فراہم کرنے میں سعودی عرب سے بازی لے گیا ۔  بھارت نے روس سے  8 لاکھ 19 ہزار بیرل  یومیہ تیل حاصل کیا  جبکہ اپریل میں 27 ہزار 700 بیرل تیل فراہم کیا جا رہا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

یوکرینی صدر  نے دنیا کو شدید غذائی بحران سے خبردار کردیا

روس کے یوکرین پر حملے  کے بعد  مغربی پابندیوں  کے باعث   بہت  روس نے تیل کی قیمتوں میں کمی کی جس پر  بہت سے درآمد کنندگان   نے ماسکو  سے تجارت پر مجبور کیا ۔ کم قیمت میں تیل   کی درآمد کا انڈیا نے بھرپور فائدہ اٹھایا ۔

 

روس کی کم قیمت پر تیل  کی فروخت نے  بھارت کو بھی اپنی طرف راغب کیا حالانکہ بھارت روس سے شاذو نادر ہی تیل کی خریداری کرتا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کی یورپ پر شدید تنقید، مخصوص ذہنیت سے باہر آنے کا مشورہ

 

مئی میں ہندوستان کی تیل کی مجموعی درآمدات میں روس کا حصہ تقریباً 16.5 فیصد تھا  جبکہ  خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری میں 59 فیصد کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔

 

ٹریڈ ڈیٹا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ بھارت کی خام درآمدات میں افریقی تیل کا حصہ 5.9 فیصد سے بڑھ کر 11.5 فیصد ہوگیا۔

ٹریڈ ڈیٹا کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ بھارت سب سے زیادہ تیل عراق، دوسرے نمبر پر روس جبکہ تیسرے نمبر پر سعودی عرب سے تیل در آمد کررہا ہے۔

متعلقہ تحاریر