امراوتی میں قتل دہشتگردی کو ہوا دینے کی گہری قومی سازش ہے، این آئی آے

امراوتی پولیس نے ایف آئی آر میں درج کیا ہے کہ فارماسسٹ امیش کولہے کو "ISIS" کے طرز پر قتل کیا گیا ہے جبکہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ قتل کے وقت متاثرہ شخص سے کچھ بھی چرایا نہیں گیا۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع امراوتی میں اسلام پسندوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے امیش کولہے کے قتل کو "ISIS” طرز کے بہیمانہ طریقے سے جوڑا ہے۔

این آئی اے نے ایف آئی آر میں درج کیا ہے کہ اس طرح کے قتل کا مقصد "ہندوستان کے لوگوں کے ایک طبقے” کو دہشت زدہ کرنا ہے ۔ کرنے کے مقصد سے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت میں مذہبی بنیاد پر بڑے پیمانے پر قتل عام کا خطرہ ہے، امریکی سفیر

بھارتی صحافی محمد زبیر پر ہندو مذہب کی توہین کا الزام لگانے والا ٹوئٹر اکاؤنٹ غائب ہوگیا

این آئی اے اس بات کی بھی تحقیقات کرے گی کہ آیا یہ معاملہ کسی قومی سازش کا حصہ ہے یا وحشیانہ جرم کو بیرون ملک سے سپورٹ کیا گیا ہے۔

مقتول کے بیٹے کی شکایت کی بنیاد پر غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (UAPA) کی دفعہ 16، 18 اور 20 اور دفعہ 34، 153 (A)، 153 (B)، 120 (B) اور 302 IPC کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

این آئی اے کی ایف آئی آر کے مطابق امراوتی کے علاقے ستوما کے ایک فارماسسٹ امیش پرہلادراؤ کولہے کو تین موٹر سائیکل سوار اسلام پسندوں نے ایک ٹی وی چینل کے مباحثے میں سابق بی جے پی لیڈر نوپور شرما کے پیغمبر مخالف تبصروں کی حمایت کرنے سزا کے طور پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ایف آئی آر میں مدثر احمد، شاہ رخ پٹھان، عبدالتوفیق، شعیب خان، عاطب راشد، یوسف خان، شاہیم احمد اور عرفان خان کے نام ملزمان فہرست میں درج کیے گئے ہیں۔

این آئی اے نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں لکھا ہے کہ "مقتول امیش کولہے کا ” کول بلڈ مرڈر "واقعہ ملزمان اور دیگر ملوث لوگوں کے ایک گروپ کی ایک بڑی سازش کا حصہ ہے۔”

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے لکھا ہے "جنہوں نے یہ عمل کیا ہے ان کا مقصد ہندوستان کے لوگوں کے ایک خاص طبقے کو دہشت زدہ کرنا ہے ، یہ قتل اپنے دعووں کو فروغ دینے کی کوشش کی تھی۔ مذہب کی بنیاد پر 21 جون کی رات 10.00 سے 1030 بجے کے درمیان دہشت گردانہ کارروائی کی۔”

این آئی اے نے ہفتہ کے روز مرکزی وزارت داخلہ کے حکم کی بنیاد پر ایک ایف آئی آر درج کی جس میں نوڈل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سے اس کیس کو لینے کو کہا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر