اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 6 بچوں سمیت 32 افراد شہید

اسرائیلی ایئرفورس کی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں 4 خواتین اور 6 بچوں بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی ایئرفورس کے مظالم رک نہ سکے ، غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 6 معصوم بچوں سمیت 32 افراد شہید ہو گئے ، ادھر اسلامی جہادی تنظیم القدس بریگیڈ نے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی کی رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی کی انسانیت کو جنجھوڑ دینے والی بمباری دوسرے روز بھی جاری رہی ، جس کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 32 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی فوج نے 5 اگست 2019 سے اب تک 662 کشمیری شہید کیے

افغان طالبان کا ایمن الظواہری کی کابل میں موجودگی سے لاعلمی کا اظہار

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی طیاروں نے کی مسلسل دوسرے روز بمباری کی جس کے نتیجے میں 6  معصوم بچوں سمیت شہداء کی تعداد 32 سے تجاوز کرگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ایئرفورس نے زوالیہ مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا۔ راکٹ حملوں میں بچوں سمیت 7 افراد شہید ہو گئے ، جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے ۔ راکٹ حملوں میں متعدد عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کی تازہ کارروائیوں اور حملوں میں زخمیوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی ہے جن میں متعدد زخمیوں کی حالت انتہائی  تشویشناک ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ایئراٹیک کے بعد کئی مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے رہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے حملے جاری رہیں۔

پاکستان ، سعودی عرب اور ایران نے اسرائیلی حملوں کی پرزور مزمت کی ہے جبکہ یورپی یونین اور برطانیہ نے جنگ بندی پر زور دیا ہے۔ دوسری جانب مصر نے ثالثی کی کوششیں شروع کردیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات، فرانس، چین اور دیگر ممالک نےغزہ میں پیشرفت پر بحث کیلئے کل سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس بلانے کی درخواست کردی ہے۔

ادھر اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے تل ابیب، اشدود، عسقلان اور سدیروت پر بڑے پیمانے پر راکٹ حملے کیے اور اپنے بیان میں کہا کہ جنگ ابھی شروع ہوئی ہے۔

اسرائیل کے تازہ حملوں کے جواب القدس بریگیڈ نے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے 5 سالہ بچی سمیت 15 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ تحاریر