کابل کی مسجد میں بم دھماکہ، کم از کم 20 افراد جاں بحق

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں شام کی نماز کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

پولیس اور ایک اسپتال کے طبی عملے کی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اس لیے اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے ، تاہم ابھی کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیے

بلقیس بانو ریپ، قتل کیس کے11 سزا یافتہ مجرموں کو حکومتی معافی مل گئی

سلمان رشدی کی حمایت پر ہیری پوٹر کی مصنفہ کو بھی قتل کی دھمکی

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ مسجد میں نماز ادا کررہے تھے۔

دھماکے کے فوری بعد طالبان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کے بعد فلاحی تنظیم کے رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شمالی کابل میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ دھماکہ مسجد کے اندر ہوا تھا۔

طالبان کے ایک انٹیلی جنس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکہ کابل کے علاقے خیرخانہ کی ایک مسجد میں نمازیوں کے درمیان ہوا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ تحاریر