ایرانی صدر کا اسکارف نہ پہننے پر سی سی این کی اینکر کو انٹرویو دینے سے انکار
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سی این این کی اینکر کرسٹیان امانپور کو اسکارف نہ پہننے پر طے شدہ انٹرویو منسوخ کردیا، اینکرنے کہا کہ ہفتوں طویل منصوبہ بندی کے بعد طے شدہ انٹرویو منسوخ کیا گیا جبکہ اسکارف کا مطالبہ انٹرویو شروع ہونے سے چند منٹ قبل کیا گیا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسکارف نہ پہننے پر سی این این کی خاتون اینکرکو انٹرویو دینے سے انکار کردیا۔ اینکر کرسٹیان امانپور نے بتایا کہ انٹرویو شروع ہونے سے 40 منٹ پہلے رئیسی کے معاون نے بتایا کہ صدر چاہتے ہیں آپ اسکارف پہنیں۔
ایرانی صدرابراہیم رئیسی نے سی این این کی اینکر کرسٹیان امانپورکو اسکارف نہ پہننے پر طے شدہ انٹرویو منسوخ کردیا۔ اینکر نے بتایا کہ انٹرویو سے چند منٹ قبل اسکارف پہننے کا مطالبہ کیا گیا تاہم اسے میری جانب سے مسترد کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
ایرانی پولیس نے طالبان کا روپ دھارلیا، نہتی خواتین پر شدید تشدد
کرسٹیان کا کہنا تھا کہ میں نے رئیسی کا اسکارف کے حوالے مطالبہ تسلیم نہیں کیا کیونکہ نیویارک میں رہتی ہوں جہاں اسکارف پہننے کا قانون نہیں ہے تاہم ماضی میں جب کبھی ایران کا دورہ کیا وہاں قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اسکارف پہنا ۔
And so we walked away. The interview didn’t happen. As protests continue in Iran and people are being killed, it would have been an important moment to speak with President Raisi. 7/7 pic.twitter.com/kMFyQY99Zh
— Christiane Amanpour (@amanpour) September 22, 2022
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بہت سے ایرانی صدور کا انٹرویو کرچکی ہوں مگر کسی نے اسکارف پہننے کا مطالبہ نہیں کیا جبکہ ابراہیم رئیسی سے انٹرویو طے شدہ تھا تاہم آخری منٹ میں ان کے معاون نے حجاب کا مطالبہ کردیا ۔
کرسٹیان نے بتایا کہ ابراہیم رئیسی یو این جی اے کے لیے امریکا میں پہلا انٹرویو تھا جس کیلئے ہفتوں طویل منصوبہ بندی کی گئی جبکہ انٹرویو والے روز تیاری میں 8 سے 10 گھنٹے لگائے گئے مگر رئیسی نہیں آئے ۔
I politely declined. We are in New York, where there is no law or tradition regarding headscarves. I pointed out that no previous Iranian president has required this when I have interviewed them outside Iran. 4/7
— Christiane Amanpour (@amanpour) September 22, 2022
ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں انہوں نے بتایا کہ انٹرویو میں ایرانی صدر سے دیگر موضوعات کے علاوہ ایران میں22 سالہ خاتون مھساامینی کی حراست میں موت کے بعد جاری مظاہروں کے بارے میں پوچھنے کا ارادہ کیا تھا ۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی اینکر نے اپنی ٹوئٹ میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے کرسی پر موجود بے نقاب لڑکی اکیلی براجمان ہے ۔









