قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والا ملعون سلمان رشدی کانا اور لُولا ہوگیا
12 اگست کو امریکا میں جنجر کے حملے میں زخمی ہونے والے شاتم رسول کی ایک آنکھ کی بینائی چلی گئی، ایک ہاتھ بھی ناکارہ ہوگیا،ایجنٹ کی تصدیق

ملعون سلمان رشدی رواں برس اگست میں نیویارک میں تقریب کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے میں ایک آنکھ کی بینائی اور ایک ہاتھ سے محروم ہوگیا۔
ملعون سلمان رشدی کے ایجنٹ نے ایک آنکھ سے اندھے اور لولے ہونے کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیے
ملعون رشدی سے متعلق میرے بیان کو حقیقت سے ہٹ کر پیش کیا گیا، عمران خان کی وضاحت
ملعون رشدی سے متعلق میرے بیان کو حقیقت سے ہٹ کر پیش کیا گیا، عمران خان کی وضاحت
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نیویار ک میں مقیم ملعون کے ایجنٹ اینڈریو وائلی کا کہنا ہے کہ سلمان رشدی اگست میں نیویارک میں چھرا گھونپے جانے کےبعد کےایک آنکھ کی بینائی اور ایک ہاتھ کھو چکا ہے اور اس کے سینے پر 15 مزید زخم موجود ہیں، اس کی گردن پر شدید نوعیت کے 3 گہرے زخم آئے تھے جبکہ اسکے اعصاب کٹنے کے باعث اسکا ایک بازو میں ناکارہ ہوگیا ہے۔
ملعون کو رواں سال 12 اگست کو نیویار ک کے ایک انسٹیٹویٹ میں افریقی مسلمان ہادی ماتار نے چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔بعدازاں گرفتار حملہ آور نے ملعون پر حملے کا الزام قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔
ملعون سلمان رشدی کو 1988 میں لکھے گئے گستاخانہ ناول کی وجہ سے طویل عرصے قتل کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔ انقلاب ایران کے بانی رہنما آیت اللہ روح اللہ خمینی نے سلمان رشدی کے سر کی قیمت 3 ملین ڈالر مقرر کی تھی بعد ازاں ایرانی حکومت نے 2012میں اس انعام مزید 5 لاکھ ڈالر کا اضافہ کردیا تھا۔









