ممبئی میں کورین لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے والے 2 مسلمان لڑکے گرفتار

بھارت کے معاشی حب ممبئی میں غیرملکی کورین خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں 2 مسلمان لڑکوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق واقعے کی کوئی شکایت نہیں آئی تاہم سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے پر ازخود کارروائی کرکے دونوں لڑکوں کو گرفتار کیا گیا ہے

بھارت کے معاشی حب ممبئی میں غیرملکی کورین خاتون سے ہراساں کرنے  کے الزام میں2 مسلمان لڑکوں کو حراست میں لے لیا گیاہے۔ وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک لڑکا کورین خاتون کا زبردستی ہاتھ پکڑرہا ہے ۔

بھارتی شہر ممبئی میں2 نوجوانوں کی جانب سے کورین خاتون پر ہراساں کرنے پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ دونوں مسلم لڑکوں کی گرفتاری واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیے

گرل فرینڈ کو قتل کرنے والے جلاد آفتاب کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آگئے

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممبئی کے مضافاتی علاقے "کھر ” دو نوجوان ایک کورین خاتون کو ہراساں کررہے ہیں۔ نوجوانوں نے لڑکی کا ہاتھ پکڑا اور زبردستی اسے موٹر سائیکل پر بٹھانے کی کوشش کی ۔

ممبئی پولیس نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعے سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے کی بنا پر واقعے کا نوٹس لیکر ازخود کارروائی کی گئی اور لڑکوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔

ممبئی پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف آئی پی سی کے 354 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی کی جارہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان  کورین لڑکی کے انتہائی قر ب آکر اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کرتا ہے جبکہ خاتون انتہائی پریشان نظر آرہی ہیں ۔

کورین لڑکی نے جب اپنا ہاتھ چھڑانے کی کوشش کی تواچانک  سے دوسرا لڑکا نمودار ہوا اور اسے موٹر سائیکل پر بٹھانے کی کوشش کی مگر خاتون مسلسل ان کے ساتھ جانے سے انکار کرتی رہی ۔

متعلقہ تحاریر