امریکا میں شدید برفانی طوفان سے 35 ہلاک، لاکھوں محصور، درجہ حرارت منفی 50 تک گرگیا
امریکا میں برفانی طوفان کے باعث اب تک 35 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جن کے باعث خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں کہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے،طوفان کے باعث ٹریفک نظام درھم برھم ہوگیا جبکہ ہزاروں پروازیں معطل ہوچکی ہیں ۔ برف کے طوفان نے کینیڈا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے
امریکا میں شدید برفانی طوفان نے تباہی مچاکر رکھ دی ہے۔ برفانی طوفان نے 35 افراد کی جانیں لے لیں جبکہ لاکھوں افراد تاحال اپنے گھروں اور دفاتروں میں پھنسے ہوئے ہیں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہوجائے گا ۔
امریکا میں برفانی طوفان نے پورے ملک میں تباہ کاری مچادی ہے۔شدید برفانی طوفان 35 افراد کی جانیں لے گیا جبکہ لاکھوں افراد تاحال اپنے گھروں اور دفاتر میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں رسیکیو کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
چین میں رواں ماہ دسمبر کے 20 روز میں 248 ملین افراد کورونا کا شکار ہوگئے
امریکا میں برفانی طوفان کے باعث اب تک 35 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جن کے باعث خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں کہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔
برفانی طوفان کا دائرہ کار پورے امریکا میں پھیل چکا ہے جبکہ امریکی پڑوسی ممالک کینیڈا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ طوفان کے باعث امریکا میں نظام زندگی بری طرح درھم برھم ہو چکاہے تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
برفانی طوفان نے امریکا میں بجلی کے نظام پر بھی شدید نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے 3 لاکھ کے قریب شہری بجلی سے محروم ہیں جبکہ ٹریفک کا نظام تقریباً معطل ہوچکا ہے، 10 ہزار سے زائز پروازیں بھی معطل ہوچکی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نیو یارک کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے جہاں اب تک 8 سے 10 فٹ تک برف پڑچکی ہے۔ نیویارک میں سفر کرنا بلکل ناممکن ہوچکا ہے۔ ٹرین سروسز اور ٹریفک نظام مکمل بند ہوچکا ہے ۔
ریاست مونٹانا میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔ ریاست مشی گن میں تاحد نگاہ صرف برف ہی برف ہے جبکہ ساحل سمندر بھی برف میں تبدیل ہوگیا ہے ۔تمام راستے بند ہو گئے ہیں۔
برفانی طوفان کا دائرہ تقریباً طویل رقبے تک پھیل چکا ہے۔ جو کینیڈین جھیلوں سے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ ریو گرانڈے تک پھیلا ہوا ہے۔ کینیڈا میں بھی برفباری کے باعث صورتحال انتہائی پریشان کن ہے۔
اونٹاریو اور کیوبک میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔ ٹو رنٹو اور اوٹاوا کے درمیان مسافر ٹرین بند ہے اور بڑے شہروں میں پروازیں معطل کی جا چکی ہیں۔ سڑکوں کی صورتحال بھی انتہائی خراب ہے۔
امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق تقریبا ً امریکا کی 60 فیصد آبادی اس بدترین برف باری کے طوفان کا سامنا کررہی ہیں جبکہ سڑکیں اور فضائی سروسز بند ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔