افغانستان میں پولیس گاڑی پر حملہ، پولیس افسر سمیت 3 افراد جاں بحق
طالبان حکومت کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بدخشاں پولیس کے ڈائریکٹر مولوی حق ابو عمر اور دو دیگر افراد شامل ہیں۔
افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں بم حملے میں ایک پولیس افسر سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، تاہم ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
امریکا میں شدید برفانی طوفان سے 35 ہلاک، لاکھوں محصور، درجہ حرارت منفی 50 تک گرگیا
چین میں رواں ماہ دسمبر کے 20 روز میں 248 ملین افراد کورونا کا شکار ہوگئے
طالبان عبوری حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافی ٹھاکر نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بدخشاں کے مرکزی شہر فیض آباد میں ضلعی پولیس ڈائریکٹر کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا۔
حملے میں طالبان کے بدخشاں پولیس ڈائریکٹر مولوی حق ابو عمر اور دیگر 2 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تاہم عینی شاہدوں کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 6 ہے۔