کرکٹ کا جنون:قومی کرکٹ ٹیم بنگلادیش میں محاذ کھولنے کے لیے تیار

بنگال ٹائیگرز کے خلاف شاہینوں کی ٹیم میں محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ہارنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا کرکٹ کا سفر جاری ہے۔ ٹیم پاکستان کا اسکواڈ ایک نیا محاذ کھولنے کے لیے بنگلادیش پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ کی جگہ اسکواڈ میں شامل ہونے والے افتخار احمد نے لاہور سے دبئی پہنچ کر ٹیم جوائن کی اور  ٹیم کے ساتھ ڈھاکہ پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ویرات کوہلی کے مقابلے میں بابر اعظم تحمل مزاج ہیں، میتھیو ہیڈن

فاسٹ باؤلر حسن علی اسٹار ہیں اسٹار ہی رہیں گے

محمد حفیظ اور بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم اور سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک 16 نومبر کو بنگلادیش میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش میں 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 19 نومبر سے ہو گا جبکہ 20 نومبر کو دوسرا اور 22 نومبر کو تیسرا ٹی 20 کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ 22 نومبر کو لاہور سے بنگلہ دیش جائے گا۔ شائقین کرکٹ کو اس دورے میں بھی قومی کرکٹ ٹیم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ عمان اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے آئی سی  سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلے کے تمام میچز میں ناقابل شکست رہی تھی۔

ٹیم پاکستان نے ٹورنامنٹ کا فاتحہ آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی اور کسی بھی بڑے ایونٹ میں بھارت کے ہاتھوں ہارنے کی روایت کو توڑا تھا۔ دوسرے میچ میں ٹیم پاکستان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی مضبوط ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اپنے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم پاکستان نے جیت کا مومنٹم برقرار رکھتے ہوئے افغانستان کو 45 رنز سے زیر کیا تھا۔ چوتھے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دی تھی جبکہ سپر 12 مرحلے کے آخری میچ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 72 رنز سے فتح پائی ٹھی۔

متعلقہ تحاریر