وزیر اعظم ے گلگت بلتستان میں موجود برفانی چیتے کی ویڈیو شیئر کردی

ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں تحریر کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں خپلو کے مقام پر موجود برفانی چیتے کی ایک نایاب فوٹیج

شکار اور بے جا انسانی مداخلت کی وجہ سے برفانی چیتا دنیا بھرمیں نایاب جانوروں میں سرفہرست ہے، برفانی چیتے کا شمار اس وقت دنیا میں جانوروں کی تیزی سے ختم ہوتی اقسام میں ہوتا ہے۔ پاکستان کے دور افتادہ شمالی علاقوں میں بھی اس چیتے کی نسل تیزی سے ختم ہورہی ہے تاہم حکومت کی جانب سے جنگلی حیات کے تحفظ کے قوانین اور اس پر سختی سے عمل کرنے کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگلگت بلتستان میں  موجود برفانی چیتے کی ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلگت بلتستان میں خپلو کے مقام پرموجود برفانی چیتا ایک پہاڑ کے نیچے کھڑا نظر آرہا ہے۔ اس نایاب فوٹیج میں موجود برفانی چیتا دھاڑتا ہوا بھی نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم اور فواد کھل کر بتائیں نواز کے لیے کون راستہ نکال رہا ہے

مریم نواز کو وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے طنزیہ ٹوئٹ مہنگا پڑگیا

وزیراعظم نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں تحریر کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں خپلو کے مقام پر موجود برفانی چیتے کی ایک نایاب فوٹیج۔

ایک دوسرے ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  برفانی تیندووں کی رواں برس بنائی گئی مزید ویڈیوز مجھے بھجوائی گئی ہیں۔ انکے قدرتی مسکن میں انکی حفاظت کے حوالے سے میری حکومت کی کڑی پالیسی کے باعث ان کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال جب کورونا وائرس کی عالمی وباء  نے  جب تمام انسانوں کو گھروں تک محدود کردیا تھا اس وقت دنیا کے  مختلف علاقوں میں انسانی آمدورفت ختم ہونے کےباعث جنگلی حیات  شہروں میں دیکھی گئی تھی ، جبکہ اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں سے نیچے تیندوے کو بھی کئی لوگوں نے دیکھا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

متعلقہ تحاریر