انڈیا کئی ممالک کو گائے کے نام پر گدھوں کا گوشت فروخت کرنے لگا
گدھے کے گوشت کو گائے کا گوشت ظاہر کرکے کمپنیاں انڈیا کے مسلمانوں اور مسلم ممالک کو فروخت کر رہی ہیں۔
بھارتی کمپنیاں گائے کے نام پر مغربی ممالک سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کو گدھوں کا گوشت فروخت کرنے لگی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
انڈیا (بھارت) میں گائے کو ماتا مطلب ماں کا درجہ دیا جاتا ہے ، اس لیے ہندوؤں کے نزدیک مذہبی طور پر گائے ایک مقدس جانور ہے جس کا ذبیح کسی بھی طور پر درست نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے
دہلی افغان میٹنگ: پاکستان کے بعد چین بھی دستبردار
بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستانی لڑکی اور انڈین لڑکے کی شادی 4سال تاخیر کا شکار
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا میں گائے کو ذبیح کرنے پر متشدد ہندوؤں کی جانب سے متعدد مسلمانوں کو قتل بھی کیا جاچکا ہے۔
اب غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق گائے کے نام پر کئی ہندوستانی کمپنیاں گدھوں کو ہلاک کر کے دوسرے ممالک خصوصاً مشرق وسطیٰ کے مسلم ممالک کو گوشت فروخت کر رہی ہیں۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈیا کے ایک سلائٹر ہاؤس میں گدھے کو کس طرح بے رحمی کے ساتھ ان کے دماغ کے بیچوں بیچ ڈرل سے سراخ کر کہ مارا جارہا ۔
گدھے کے گوشت کو گائے کا گوشت ظاہر کرکے کمپنیاں انڈیا کے مسلمانوں اور مسلم ممالک کو فروخت کر رہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھ کر انڈیا کے مسلمانوں سمیت اہل مسلم ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ مسلم ممالک نے ایکسپورٹ پروسیسنگ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے دین کا احترام کرتے ہوئے صرف حلال گوشت ہی ایکسپورٹ کریں تاکہ مسلمانوں کے جذبات مجروح نا ہوں۔









