احمد حسن راناکا فیصل ووڈا اور فواد چوہدری کے خلاف قانونی چارہ جوئی نا کرنے کا فیصلہ
ایڈو کیٹ احمد حسن رانا نے اینکر عمر انعام کے زیادہ تر سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا
گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم کے صاحبزادے ایڈوکیٹ احمد حسن رانا نے نیوز 360 کے پروگرام ہیڈ کوارٹر 360 میں گفتگو کرتےہوئے انکشاف کیا ہے کہ فیصل ووڈا کے ساتھ ان کے اختلافات ختم ہوگئے ہیں اور وہ فیصل ووڈا اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف قانونی نوٹس دائر نہیں کررہےہیں۔
اینکر عمر انعام نے سوال کیا کہ آپ کے والد کہتے ہیں کہ میں نےیہ بیان حلفی سربمہر کراکر لند ن میں اپنے ایک عزیز کے لاکر میں رکھوایا تھا تو کیا آپ کو اس حوالے سے علم ہے کہ وہ کس کے پاس تھا ،سوال کا جواب دینےسے گریز کرتے ہوئے ایڈوکیٹ احمد حسن رانا نے کہا کہ انھیں علم نہیں ہے کہ وہ کس کے پاس رکھوائے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
لندن کے وکیل نے رانا شمیم کے حلف نامے کی تصدیق کردی
رانا شمیم کے فرزند شراب نوشی کے شوقین نکلے
اینکر نے پھر سوال کیا کہ آپ کے والد گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ انصار عباسی کو یہ دستاویز انھوں نے نہیں دی تو پھر کیا یہ نوٹری پبلک یہ مسلم لیگ ن کی جانب سے انصار عباسی کو دیا گیا ہے ، اس سوال کے جواب میں بھی ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس حوالے سے کچھ علم نہیں اور اگر میں کوئی خیال بھی ظاہر کروں تو اس کی بریکنگ نیوز بن جائے گی ۔
اینکر نے سوال کیا کہ کیا جو دستاویز انصار عباسی نے جاری کی ہیں اس کا متن وہی ہے جو آپ کے والد نے لندن میں اپنے کسی عزیز کے گھر رکھوائی تھی، اس سوال کے جواب میں بھی ایڈوکیٹ احمد حسن رانا نے گول مول جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا صحیح جواب میرے والد کے وکیل لطیف آفریدی ہی دے سکتے ہیں۔
اینکر جی جانب سے ا س سوال کےجواب پر اصرار پر ناراضگی کا اظہا رکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میری تو میرے والد کی نظر میں کوئی عزت ہی نہیں ہے مجھے نہیں معلوم میں اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا ۔









