تعلیمی اداروں میں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی
سیکرٹری تعلیم کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم کی شرکت، سندھ نے معاملہ صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی میں پیش کرنے کا کہہ دیا۔
ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ سیکرٹری تعلیم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا ہے۔
اجلاس میں وزارت صحت اور صوبائی وزرائے تعلیم کے مابین موسم سرما کی تعطیلات پر مشاورت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
اومی کرون کا پہلا کیس، کراچی کے دو علاقوں میں مائیکرولاک ڈاؤن نافذ
اسموگ قابو نہ ہوا تو لاہور میں لاک ڈاؤن لگے گا، جوڈیشل کمیشن
اس موقع پر 25 دسمبر سے 5 جنوری تک ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا۔
Federal and provincial secretaries met today. The agreed proposal was that winter holidays should be from Dec 25 to Jan 4. Further notifications will be from the concerned governments
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) December 14, 2021
چھٹیوں کی منظوری کا حتمی اعلان این سی او سی کے کل ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔
سندھ کے علاوہ باقی تمام صوبے 25 دسمبر سے 5 جنوری تک کی تعطیلات پر راضی ہیں لیکن صوبہ سندھ چھٹیوں کا معاملہ صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی میں پیش کرے گا۔
اسٹیرنگ کمیٹی کی مشاورت کے بعد سندھ میں تعلیمی اداروں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔