اداکار اظفر رحمان نے عائشہ عمر کو شادی کی پیشکش کردی
ویڈیو میں دونوں فنکار اپنے زمانہ طالب علمی کی دوستی سے متعلق بات کر رہے ہیں
اداکارہ عائشہ عمر اور اداکار اظفر رحمان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں گہرے دوست کے طور پر جانے جاتے ہیں ، دونوں اداکاروں کو متعدد مقامات اور تقاریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جس کے باعث ان کے مداح ان کی شادی کے حوالے سے بات کرتے سنے گئے ہیں جبکہ بعض مداحوں نے دونوں کو شادی کی خواہش کا اظہا ربھی کیا تاہم اب اظفر رحمان نے عائشہ عمر کوباقاعدہ شادی کی پیشکش بھی کردی ہے۔
اداکارہ عائشہ عمر نے ویڈیو اور فوٹوز شیئرنگ کی معروف ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ فنکار جوڑی ایک دوسرے کے ساتھ نہایت خوشگوار موڈ میں اپنے زمانہ طالب علمی کی گہری دوستی سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
عائشہ عمر اور اظفر رحمٰن کی اس نئی ویڈیو میں اس ویڈیو میں اظفر رحمٰن کی جانب سے عائشہ عمر کو شادی کی پیشکش کی جاتی ہے جس کا جواب دینے کے بجائے عائشہ عمر آنکھیں جھکا کر ہنسنے لگ جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ عائشہ عمر کی تنزانیہ میں کچھوؤں کو کھانا کھلانے کی ویڈیو وائرل
عائشہ عمر کی لڑکیوں کی طرح سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
ویڈیو کے ساتھ اداکارہ عائشہ عمر نے لکھا ہے کہ وہ اور اظفر رحمان چھ سال بعد فہیم برنی کی ہدایات میں تیار کردہ پراجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے جس سے پتہ چلتہ ہے اظفر رحمان نے عائشہ عمر کو درحقیقت میں شادی کی پیشکش نہیں کی ہے بلکہ وہ ویڈیو کلپ کسی ڈرامے کا ہے جس میں یہ دونوں اداکار چھ سال بعد اکھٹے نظر آرہے ہیں ۔
واضح رہے کہ اظفر اور عائشہ عمر کی شادی کے حوالے سے مداح بہت پرجوش ہیں تاہم بتاتے چلیں کہ 34 سالہ اظفر رحمان شادی شدہ ہیں جبکہ 40 سالہ خوبرو اداکارہ عائشہ عمر ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں ۔