"شکیرا” کی نقل کرنے پر ‘نورا فتیحی’ کو تنقید کا سامنا

نورا نے شکیرا کی طرح کے بال اور لباس  زیب تن کیا انھوں نے جو ڈانس کیا وہ بھی  شکیرا کے ہی اسٹائل میں تھا

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور رقاصہ نورا فتیحی  کی گلوکار گرو رندھوا کے نئے البم کے گانے ’’ ڈانس میری رانی‘‘ میں کولمبین گلوکارہ ‘شکیرا’ کو کاپی کرنے پر مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے  مطابق معروف بھارتی اداکارہ نورا فتیحی نے سماجی رابطوں  کی ویڈیو اور فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر گلوکار گرو رندھوا اور گلوکارہ زارا ایس خا ن کے نئے میوزک البم  کے گانے’’ ڈانس میری رانی‘‘ کو شیئر کیا جس میں اداکارہ نے گلوکارہ شکیرا کی طرح کے بال اور لباس  زیب تن کیا تھا جبکہ انھوں نے اس گانے  میں جو ڈانس کیا وہ بھی  شکیرا کے ہی اسٹائل میں کیا۔

یہ بھی پڑھیے

شوٹنگ کے دوران نورا فتیحی مرتے مرتے بچ گئیں

200 کروڑ روپےکا غبن:اداکارا نورا فتیحی اور جیکولین فرنینڈس طلب

  21 دسمبر کو ریلیز کئے گئے گانے کا میوزک تنشک باغچی   نے دیا ہے جبکہ اس کے بول  رشمی ویراگ   نے لکھے ہیں گانے میں گلوکار گرو رندھوا ک اور گلوکارہ زارا ایس خا ن   اپنی مدھر آواز کا جادوجگارہی ہیں ۔ نورا فتیحی کی جانب سے شیئر کرنے کےبعد صرف تین دنوں کے دوران پچاس  لاکھ سے زائد  صارفین نے اس ویڈیو کو دیکھا ہے  اور اپنے اکاؤنٹس سے شیئر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

جیسے ہی ویڈیو جاری کی گئی تو دیکھنے والے ایک مداح نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ارے شکیرا کا ہیئر اسٹائل کاپی کرلیا کم از کم ڈریس تو کاپی نہ کرتے۔ ایک صارف نے نورا کو ممبئی کے پلیکا بازار میں شکیرا کی کاپی بولا تو ایک نے گانے پر تبصرہ کیا کہ یہ تو ٹونی ککڑ اور شکیرا کا ری مکس ہے۔ کچھ صارفین کو گانا تو پسند نہیں آیا لیکن نورا فتیحی کا رقص انہیں بھاگیا اور ساتھ میں یہ تبصرہ بھی کہا کہ نورا نے خود کو اس گانے میں ضائع کیا۔

بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی  نورا فتیحی نے بہت مختصر وقت میں  انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ہے ، بالی ووڈ میں ‘دلبر دلبر ‘اور ‘ہائے گرمی’، جیسے  آئٹم نمبر ز پر بے باک رقص کرکے نورا  فتیحی نے راتوں رات مقبولیت  کی بلندیوں کو حاصل کیا ہے اور آج نورا بالی وڈ کی سب سے معروف  ڈانسر ہیں ۔

متعلقہ تحاریر