لاہور میں مالکان کا 13 سالہ ملازمہ پر بہیمانہ تشدد ، نگراں وزیراعلیٰ کا نوٹس

مالکان نے 13 سالہ ملازمہ پر تشدد کرنے کے ساتھ ساتھ اسے آگ لگا دی جس سے وہ برح سے جھلس گئی ہے ، محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ صدر میں 13 سال کی گھریلو ملازمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا، نگراں وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ صدر میں 13 سال کی مریم کو تشدد کا نشانہ بنا کر جلایا گیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی سٹی کورٹ احاطے میں فائرنگ، پسند کی شادی کرنے والی بیٹی جاں بحق

سوات منگلور میں بھائی کی فائرنگ سے دو بہنیں جاں بحق ایک زخمی

پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ کے والدین بچی سے ملنے کے لیے آئے تو مالکان نے ٹال مٹول شروع کردی ، بچی سے نہ ملوانے پر اس کی والدہ سکینہ بی بی نے شور مچا دیا۔

An FIR has been registered against the girl

پولیس کے مطابق شک گزرنے پر بچی کے والدین مالکان کے گھر کے اندر گئے تو بچی بدترین تشدد زدہ حالت میں ملی، بچی 9 ماہ سے ملازمت پر تھی، واقعے پر مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ ملزمان میاں بیوی مفرور ہیں۔

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صدر کے علاقے میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ تشدد کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ بچی کو اسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

دوسری طرف پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر