واسع چوہدری نے پنجاب سنسر بورڈ سے سبکدوشی کے بعد اپنا حساب پیش کردیا

بطور وائس چیئرمین میرا دو 8فلموں کے جائزے، 4 کپ کافی، ایک پاپ کارن، ایک پیکٹ چپس کھانے اور پانی کی 3 بوتلیں پینے، 7 فلموں کی منظوری اور ایک پر پابندی کے بعد اختتام کو پہنچا، پورے عرصے اپنی گاڑی استعمال کی، ایک پیسہ نہیں لیا، اداکار

پنجاب حکومت کی تحلیل کے بعد فلم سنسر بورڈپنجاب  بھی تحلیل ہوگیا۔یوں فلم سنسر بورڈ پنجاب کے وائس چیئرمین، اداکار و میزبان واسع چوہدری بھی اپنے عہدےسے سبکدوش ہوگئے۔

واسع چوہدری نے اپنے عہدے سے سبکدوشی کےاپنی کاکردگی کا احوال بھی بیان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عشنا شاہ کو مشکل حالت میں ترانہ گانے سے بیزاری کا اظہار مہنگا پڑگیا

حمزہ فردوس نے فیروز خان کے دفاع کیلیے انوکھی منطق پیش کردی

واسع چوہدری  نے ٹوئٹ میں لکھا کہ”پنجاب فلم سنسر بورڈ کے حالیہ ڈی نوٹیفکیشن کے بعد بطوروائس چیئرمین میرا دور 8 فلموں کے جائزے، 4 کپ کافی، ایک  پاپ کارن ،  ایک  پیکٹ چپس کھانے اور   پانی کی3 بوتلیں پینے،7 فلموں کی کٹوتیوں کے ساتھ منظوری اور ایک فلم  پر پابندی(یہ ایک ای گریڈ کی ہالی ووڈ فلم تھی) کے ساتھ  اختتام کوپہنچا“۔

واسع چوہدری نے مزید کہاکہ”اس تمام عرصے میں ، میں نے ذاتی گاڑی استعمال کی اور فلموں کیلیے ایک پیسہ بھی نہیں لیا، میں بورڈ کے ساتھی ارکان سمیت ہر ایک کا شکرگزار ہوں جنہوں نے خدمت کے اس موقع سے عہدہ برآ ہونے میں میری مدد کی“۔

انہوں نے کہاکہ”مجھے امید ہے کہ فلم گریڈنگ سسٹم کی ازسرنو جانچ، سینما گھروں میں پائریسی کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد اور سنسر بورڈ کی انسپکشن فورس میں اضافے کے حوالے سے میری سفارشات کا آنے والا بورڈ جائزہ لے گا“۔انہوں نے  نئے بورڈ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ تحاریر