دیپک پروانی سیاسی رہنماؤں کی گھسی پٹی باتوں سے بیزار آگئے

آپ کی شاعری اور گھٹیا پن کی کسے پرواہ ہے، ترقیاتی کاموں،معیشت ،نوجوانوں کی ملازمت ،تعلیم اور مستقبل کے بارے میں بات کریں، دیپک پروانی

معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی ان دنوں تواتر سےسیاسی و معاشی صورتحال پر تبصرے کررہے ہیں۔

دیپک پروانی نے سیاستدانوں کو پریس کانفرنسز میں شعر وشاعری اور بے مقصد باتیں کرنے کے بجائےعوامی دلچسپی کے موضوعات پر بات کرنے کا مشورہ دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

جب ملک جل رہا ہو اور چور راج کریں تو لوگ زندہ کیسے رہ سکتے ہیں، دیپک پروانی

سحاق ڈار نے پاکستان کو دیوالیہ کردیا اور پورا ملک بیٹھا دیکھ رہا ہے، دیپک پروانی

دیپک پروانی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”پاکستانی سیاست دان اپنی  پریس کانفرنسز میں بہت دقیانوسی اور قابل رحم لگتے ہیں“۔

انہوں نے سیاستدانوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ”  آپ کی شاعری اور گھٹیا پن کی کسے پرواہ ہے۔ ترقیاتی کاموں،معیشت ،نوجوانوں کی ملازمت ،تعلیم اور مستقبل کے بارے میں بات کریں۔انہوں  نے اسحاق ڈار اور پی ڈی ایم کو شکست خوردہ گروہ قرار دیا ۔

ایک صارف نے دیپک پروانی کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ  جب سے ایوب خان نے فاطمہ جناح کو بے دخل کیا، پاکستان بظاہر ہائی جیک ہو چکا ہے اور یہاں کوئی جمہوریت نہیں صرف دھوکہ دہی  کی اسکیمیں  جاری ہیں اور عوام کا وہم ہے کہ سیاستدان پاکستان کی پرواہ کرتے ہیں۔ میں نے 90 کی دہائی میں تمام سیاسی جماعتوں کو ناکام ہوتے دیکھا ہے اور ان سے پہلے بھی یہی کہانی تھی۔

ایک صارف نے دیپک پروانی پر طنز کرتے ہوئے لکھاکہ”اس کے بجائے انہیں دوبارہ ککڑی، کٹا، انڈے، لنگر خانے جیسی معاشی اصطلاحیں ا ورروحونیت کی سطح کی تعلیم متعارف کرانی چاہیے“۔

متعلقہ تحاریر