عمران خان نے میدان کے جتنے چکرلگانے تھے لگالیے اب ن لیگ کی باری ہے، مریم نواز
رہنما ن لیگ مریم نواز کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا، عمران خان ملک کو سری لنکا بنانے کی خواہش دل میں لئے پھرتا ہے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ مخالفین نے سمجھا مسلم لیگ ن دب گئی ہے، جب سے اقتدار سنبھالا، مخالفین نے سمجھا کہ ن لیگ چپ ہو گئی ہے، مسلم لیگ ن نہ تو کبھی کمزور ہوئی اور نہ ہی دبی ہے، مسلم لیگ ن کے نوجوانوں کے ونگ کو اور مضبوط کریں گے، کیونکہ اب مسلم لیگ ن کی باری ہے۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ تم نے جتنے میدان میں چکر لگانے تھے لگا لیے اب ن لیگ کی باری ہے، انہوں نے 12 سال اقتدار میں رہنے کا پلان بنایا ہوا تھا، انہوں نے 4 سال میں ملک کو تباہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدہ چھوڑ دیا، نوازشریف کے ترجمان محمد زبیر کی تصدیق
عمران خان کے بعد اتحادی بھی نشانے پر، گجرات میں چوہدری پرویز الہٰی کے گھر چھاپہ
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی کا احساس ہے، مہنگائی سے میرے دل کو تکلیف ہے، نوازشریف لندن میں پریشان ہیں ، شکر کریں پاکستان تباہی کے دہانے پہنچ کر واپس آگیا ہے، اگر 5 کا ٹولہ بیٹھا رہتا تو سوچیں ملک کا کیا حال ہوتا۔
ن لیگ کی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ 5 لوگوں کا ٹولہ ملکرملک کو لوٹ رہا تھا، نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا ہے، عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کےپاس گروی رکھ دیا۔
رہنما ن لیگ مریم نواز کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا، یہ ملک کو سری لنکا بنانے کی خواہش دل میں لئے پھرتا ہے، جس دن عمرا ن خان نے کہا الیکشن کراو ورنہ دھرنا دوں گا۔
ن لیگ کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو واپس لائی ، ن لیگ کی حکومت نے آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا، جب ن لیگ آئی ایم ایف پروگرام میں گئی تو پیٹرول مہنگا نہیں کیا تھا۔
پشاور میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعاگو ہوں ، اللہ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دعا ہے اللہ ایک بار پھر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا دے، پشاور کے دہشتگرد واقعے کے متاثرین سے تعزیت کرنے جاؤں گی۔









