ایف سی ای پی ایل کو سال 2022 میں 78.8 ارب روپے کا خالص منافع ہوا، رپورٹ

ریکارڈ آمدن، فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ نے سال 2022 کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

اسلام آباد: فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (ایف سی ای پی ایل) نے 31 دسمبر 2022 کو ختم ہوئے سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ 2022 کمپنی کے لیے یادگار سال رہا، جس میں ایف سی ای پی ایل کو ریکارڈ 73.5 ارب روپے آمدن اور 5.3 ارب روپے کا آپریٹنگ منافع ہوا۔ کمپنی کے منافع میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد نمو دیکھی گئی، جس کی وجہ کاروباری حجم میں اضافہ، مکس میں بہتری اور سخت مسابقت و تقسیم کی مشکلات کے باوجود مارکیٹ میں اپنی قدم جمانے کے لیے کیے گئے اقدامات تھے۔

کمپنی نے مجموعی منافع میں 37 فیصد اضافہ ہوا جب کہ مجموعی مارجن میں 50 بی پی ایس کی کمی ہوئی، جس کی وجہ اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، عالمی جغرافیائی سیاسی ماحول، زرمبادلہ ذخائر کے حصول میں مشکلات، روپے کی قدر میں کمی اور سیلاب ہے۔ قیمتوں کے معمول پر آنے اور ویلیو چین کی کارکردگی میں بہتری کے اقدامات سے آپریٹنگ مارجن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 بی پی ایس کا اضافہ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈار نے ای سی سی اجلاس کل طلب کرلیا، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

لال قلعہ ریسٹورنٹ کے ٹیکس معاملات کی شفافیت پر سوالات کی بھرمار

زائد شرح سود اور سپر ٹیکس لاگو کیے جانے کے باوجود کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 37 فیصداضافہ ہوا۔

اسکول ملک پروگرام

School Milk Program

بہتر غذائیت کے لیے پُرعزم ایف سی ای پی ایل نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن (یو او ای)، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز (یو وی اے ایس) کے تعاون سے دسمبر 2022 میں اسکول مِلک پروگرام (ایس ایم پی) کے تحقیقی نتائج کا اعلان کیا۔ اٹک اور شیخوپورہ کے 89 پرائمری اسکولوں میں ایس ایم پی کے تحت8000 سے زائد بچوں کو دودھ فراہم کرکے اس کے پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیقات کے بعد بچوں پر روزانہ دودھ کے استعمال کے فوائد پر مبنی شواہد پیش کیے گئے اور پاکستان میں غذائیت کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے قومی سطح پر اسکولوں میں دودھ کی فراہمی کے لیے پالیسی بنانے پر زور دیا گیا۔

ڈیری پر مبنی مصنوعات کا شعبہ

DAIRY BASED PRODUCTS   SEGMENT

سال 2022 میں ڈیری پر مبنی مصنوعات کے شعبے کا منافع41 فیصد بڑھ کر66.3 ارب روپے پر جاپہنچا۔ اس شعبے کی آمدن بڑھنے کی وجہ اولپرز کی برانڈ بلڈنگ اور تجارتی سرمایہ کاری کے ذریعے مارکیٹ لیڈر کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط بنانا ہے۔ اولپرز یو ایچ ٹی دودھ، اولپرز کریم، دوبالا، فلیورڈ ملک اور ترنگ سبھی کی آمدن میں نمایاں اضافہ ہوا۔

اس شعبے نے جدید دور کے تجارتی طریقوں کا فائدہ اٹھانے کے ساتھ فزیکل دستیابی کے لیے بھی مختلف اقدامات کیے۔ ایف سی ای پی ایل نے ٹارگٹڈ کنزیومر پروموشنز، تجارتی سرگرمیوں میں سرمایہ کاری اور صارفین کو اپنے ساتھ جوڑنے کے لیے 4500 سے زائد آؤٹ لیٹس کے ساتھ ریٹیل مارکیٹ میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ کمپنی نے اپنے ویلیو ایڈڈ برانڈز کی مارکیٹ میں رسائی بڑھا کر منافع میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

منجمد میٹھوں کا شعبہ

FROZEN DESSERTS SEGMENT

منجمد میٹھوں کے شعبے میں کمپنی کو7.18 ارب روپے کی آمدن ہوئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 37 فیصد زائد ہے۔ اس ترقی کی وجہ سیزن کے آغاز پر شعبے میں نئی سرمایہ کاری اور مارکیٹ میں مزید اثاثوں کو شامل کرکے اعلیٰ درجے کی خدمات کی فراہمی اور تمام تہواروں سے فائدہ اٹھا کر تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

مستقبل کا جائزہ

بڑھتی ہوئی مہنگائی، زرمبادلہ ذخائر کے حصول میں مشکلات، کرنسی کی قدر میں کمی، مالیاتی لاگت میں اضافے اور سپر ٹیکس لاگو کیے جانے کے باعث کاروباری ماحول بدستور مشکل ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث قدرتی آفات اور صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کاروبار اور صارفین کو مؤثر طریقے سے خدمات کی فراہمی کو متاثر کرسکتی ہیں۔ تاہم کمپنی اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ویلیو چین کی کارکردگی میں اضافہ کرکے ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ کمپنی برانڈ ایکویٹی میں سرمایہ کاری کرتے رہی گی اور مارجن سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے منافع بخش پورٹ فولیو کو وسعت دے گی۔

پاکستان کی موجودہ اور آنے والی نسلوں کی صحت مند زندگی اور خوشحالی کے لیے کمپنی نے پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) اور حکومت کے مختلف اقدامات میں شراکت داری کی ہے، جس کے ذریعے کھلے دودھ کے صارفین پر پڑنے والے ممکنہ مضر صحت اثرات اور پیک شدہ دودھ کی مثبت خصوصیات سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ کمپنی اپنی صنعت کے معروف ڈیری ڈویلپمنٹ پروگرام کو فروغ دینے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی، جو ڈیری فارمرز بشمول خواتین ڈیری فارمرز اور دودھ جمع کرنے والے ایجنٹس کی معاشی ترقی اور آمدن میں اضافے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اپنی عالمی مہارت اور 150 سال سے زائد کے ورثے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایف سی ای پی ایل حفظان صحت، خوراک کی حفاظت اور پائیداری کے اعلیٰ ترین معیارات کے ساتھ لاکھوں پاکستانیوں کو روزانہ محفوظ، سستی اور صحت بخش ڈیری مصنوعات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

متعلقہ تحاریر