آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کا نتیجہ بورڈ میں زیربحث نہیں آئے گا، وفد
اس کا مطلب ہے کہ آئی ایم ایف مشن کو اب بھی متفقہ پالیسیوں پر عمل درآمد کے حوالے سے وضاحت کی ضرورت ہے، سینئر صحافی جبران پیش امام کا تجزیہ

سینئر پاکستانی صحافی اوررائٹرز کے بیورو چیف جبران پیش امام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا دورہ کرنے والے وفد نے کہا ہےکہ مشن کے دورہ پاکستان کا نتیجہ بورڈ میں زیربحث نہیں ہو گا۔
جبران پیش امام کے مطابق وفد کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان پالیسیوں کے نفاذ کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے آنے والے دنوں میں ورچوئل بات چیت جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیے
مشن چیف کی پالیسی سطح کے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کی تصدیق
4 ماہ میں 170 ارب روپے جمع کرنے ہیں، منی بجٹ لانا پڑے گا، وزیر خزانہ
جبران پیش امام نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہے کہ اس کا مطلب ہے کہ آئی ایم ایف مشن کو اب بھی متفقہ پالیسیوں پر عمل درآمد کے حوالے سے وضاحت کی ضرورت ہے۔
Just in: IMF visiting delegation says the mission visit to Pakistan will not result in a Board discussion.
Head of delegation says Virtual discussions will continue in the coming days to finalize the implementation details of these policies.
— Gibran Peshimam (@gibranp) February 10, 2023
مشن نے کہا ہے کہ ملکی اور بیرونی عدم توازن کو دور کرنے کے لیے پالیسی اقدامات پر مشن کے دوران کافی پیش رفت ہوئی ہے۔
Key phrases in the IMF statement include the need to strengthen the fiscal position with “permanent revenue measures”
I.e. seems one-time measures and taxes to fight the fire this year aren’t going to cut it— Gibran Peshimam (@gibranp) February 10, 2023
جبران پیش امام کے مطابق آئی ایم ایف کے بیان کے کلیدی جملے میں ”مستقل محصولات کے اقدامات“ کے ذریعے مالیاتی پوزیشن کو مضبوط کرنے کی ضرورت زور گیا ہے، ایسا لگتا ہے کہ اس سال آگ سے لڑنے کے لئے یک وقتی اقدامات اور ٹیکسوں میں کمی نہیں ہوگی۔









