شاداب خان دلہن بیاہ لائے، ولیمے میں بابر اعظم سمیت کھلاڑیوں کی شرکت
شاداب خان کا نکاح گزشتہ ماہ سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا، رخصتی کی تقریب گزشتی روز منعقد ہوئی تھی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اپنی دلہن بیاہ لائے، آج دعوت ولیمہ کا اہتمام بھی کرلیا جس میں کپتان بابراعظم سمیت قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔
شاداب خان کا نکاح گزشتہ ماہ سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
شاداب خان چھپے رستم نکلے،ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے نکاح کرلیا
شان مسعود نے شادی کے بعد پہلی سوشل میڈیا پوسٹ میں اہلیہ کو کیا پیغام دیا؟
شاداب خان گزشتہ روز اپنی دلہن لینے اسلام آباد پہنچے تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے سفید رنگ کی شیروانی اور قلا زیب تن کررکھا ہے ۔
Alhamdulilah. Today is a blessed day for me and my family. My baraat. I hope I can be a good husband to my wonderful wife. A huge thank you to everyone for respecting my family’s privacy.
Wardrobe: Humayun Alamgir,
Styling: Tony & Guy,
Photography: da artist pic.twitter.com/PDe3LKwqPl
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) February 9, 2023
انہوں نے کہا کہ”الحمدللہ! آج میری بارات ہے جو میرے اور اہلخانہ کے لیے یادگار دن ہے، امید ہے کہ میں اہلیہ کے لیے اچھا شوہر ثابت ہوں گا“۔
View this post on Instagram
شاداب خان نے مزید لکھا کہ”اہلخانہ کی پرائیویسی کا خیال رکھیں آپ تمام لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ“۔
View this post on Instagram
شادی کی تقریب میں قریبی اہلخانہ اور دوستوں کے علاوہ قومی فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے بھی شرکت کی۔
View this post on Instagram
اس سے قبل سامعہ خان مہندی کی تقریب میں شریک ہوئی اور رسم حنا بھی ادا کی تھی۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
دریں اثنا شاداب خان کی دعوت ولیمہ آج منعقد ہوئی ہے جس کی تصاویر اور وڈیوز سامنے آگئی ہیں۔ولیمے کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، فخر زمان، حسن علی ،حارث رؤف، فہیم اشرف،آصف علی، نسیم شاہ اور دیگر نے شرکت کی ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اپنی دلہن بیاہ لائے، آج دعوت ولیمہ کا اہتمام بھی کرلیا جس میں کپتان بابراعظم سمیت قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔
Meray yaar Shadab ki shaadi hai 🫂
Yeh dosti hum nahi todenge Todenge dum magar
Tera sath na chhodenge…Congratulations to both the families. May The Almighty Allah (SWT) bless the newly weds and shower his blessings on them forever 🤲 #ShaddyKiShaadi @76Shadabkhan ❤️ pic.twitter.com/0C4z48lvwP
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) February 10, 2023
فاسٹ بولر حسن علی نے شاداب کے ولیمے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”میرے یار شاداب کی شادی ہے، یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے، توڑیں گے دم مگر تیرا ساتھ نہ چھوڑیں گے“۔انہوں نے دونوں خاندانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔









