شان مسعود نے شادی کے بعد پہلی سوشل میڈیا پوسٹ میں اہلیہ کو کیا پیغام دیا؟
نیشے آپ کی شکل میں مجھے شریک زندگی اور بہترین دوست مل گیا، اللہ ہمیں ایک ساتھ زندگی گزارنا نصیب کرے، شان مسعود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شان مسعود نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے نام پہلا رومانوی پیغام جاری کردیا۔
شان مسعود کی شادی رواں ماہ 21جنوری کو پشاور میں منعقد ہوئی تھی جبکہ ولیمے کی تقریب 27دسمبر کو کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے تعلقات میں سرمہری انتہا کو پہنچ گئی؟
بھارتی بلےباز کے ایل راہول اور ادکارہ اتھیا شیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
شان مسعود نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ”آپ کی شکل میں مجھے شریک زندگی اور بہترین دوست مل گیا، اللہ ہمیں ایک ساتھ زندگی گزارنا نصیب کرے۔
View this post on Instagram
شان مسعود نے شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں اور عزیز واقارب کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ میرے والدین، خاندان، دوستوں، شادی میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں اور ہمیں نیک خواہشات بھیجنے والوں کادل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔
دوسری جانب شان مسعود نے شادی کی تقریب میں خدمات انجام دینے والے سیلون اور فوٹوگرافرز کی ٹیم کا بھی شکر ادا کیا۔انہوں نے لکھاکہ دوسروں سے ایک عاجزانہ درخواست ہے کہ وہ پیشہ ورانہ حدود کا احترام کریں خاص طور پر جب آپ کو آپ کی سروسز کی ادائیگی کی گئی ہو۔