اداکارہ زرنش خان میں عمرہ کرتے ہی انقلابی تبدیلی آگئی
اداکارہ نے شب معراج کے موقع پر خانہ کعبہ سے اپنی تصاویر جاری کرتے ہوئے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی خوشخبری سنائی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ زرنش خان نے گزشتہ ہفتے شب معراج کے موقع پر عمرے کی سعادت حاصل کرلی جس کےبعد ان میں انقلابی تبدیلی آگئی ہے۔
اداکارہ نے شب معراج کے موقع پر خانہ کعبہ سے اپنی تصاویر جاری کرتے ہوئے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی خوشخبری سنائی۔
یہ بھی پڑھیے
ایک اور معروف اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑدی
سابق شوہر نے ٹھنڈا کھانا دینے پر سر پر فرائی پین دے مارا تھا، کومل رضوی
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعےپرستاروں کو عمرے کی سعادت کے دوران حاصل ہونے والے روحانی تجربے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھاکہ”یہاں آکر اندازہ ہوتا ہے ہم کتنے بھٹکے ہوئے ہیں،کیا مقصد ہے دنیا میں آنے کا، کیا فرائض ہیں سب بھولے بیٹھے ہیں، نہ اخلاقیات ، نہ انسانیت، نہ اصول، نہ احساس اور نہ کسی کا خیال، بس دنیا کی دوڑ میں ہیں سب، کاش کہ ہم سب کو اور خاص طور پر مجھے اللہ پاک ہمیشہ کیلئے ہدایت دے دیں“۔

اداکارہ نے اپنی انسٹااسٹوری میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ”اللہ پاک ہم سب کو بار بار اپنے گھر آنے کی مہلت دیں“۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے خانہ کعبہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، صرف سنا تھا اب دیکھ کے محسوس بھی کرلیا کہ واقعی ایسا منظر دنیا میں ہے ہی نہیں“۔
View this post on Instagram
بعد ازاں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سے تمام بے پردہ تصاویرہٹادی ہیں، اب ان کی آئی ڈی پر صرف عمرے کے موقع پر لی گئی ایک تصویر کے علاوہ کوئی ذاتی تصویرموجود نہیں ہے، اداکارہ کی انسٹاگرام آئی ڈی پراب صرف قدرتی مناظر کی تصاویر اور مذہبی شخصیا ت کے بیانات موجود ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ انعم فیاض نے بھی اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔اداکارہ زرنش خان کے اقدام سے بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ وہ بھی جلد شوبز انڈسٹری سے کنارا کشی کا باقاعدہ اعلان کردیں گی۔









