اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ: سپریم کورٹ میں درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
سپریم کورٹ آف پاکستان کا تین رکنی بینچ عمران خان اور شیخ رشید کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان آئندہ ماہ 3 مارچ کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔
کیس کی سماعت کے لیے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا ہے۔ بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
نیوٹرل آج بھی اس حکومت کے پیچھے کھڑے ہیں، عمران خان کا سنگین الزام
ن لیگ کا سرگودھا ورکرز کنونشن: مریم نواز نے حاضر سروس ججز پر سنگین الزامات دھر دیئے
سپریم کورٹ آف پاکستان کو تین رکنی بینچ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
A three judge bench of SC led by Justice Ijaz ul Ahsan & comprising Justice Munib Akhtar & Justice Sayyed Mazahar Ali Naqvi will take up Imran Khan's petition on March 3 seeking direction to ECP & others to provide effective right to vote to overseas Pakistanis in next elections. pic.twitter.com/ISlVPBAC00
— Hasnaat Malik (@HasnaatMalik) February 25, 2023
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آئندہ عام انتخابات کے موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی درخواست میں وفاقی حکومت ، منسٹری آف پارلیمنٹری افیئرز ، سیکریٹری داخلہ اور دیگر کو فریق بنا رکھا ہے۔
عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنی درخواست میں وفاقی حکومت ، سیکریٹری کیبٹ ڈویژن ، اسلام آباد انتظامیہ اور دیگر کو فریق بنا رکھا ہے۔









