پیمرا نے عمران خان کی لائیو اور ریکارڈ شدہ تقاریر پابندی عائد کردی

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا کہنا ہے پابندی پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت لگائی گئی ہے۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لائیو نشریات اور ریکارڈ شدہ تقریر پر پابندی عائد کردی۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے اس سلسلے میں تمام میڈیا چینلز اور میڈیا ہاؤسز کا احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

پیمرا حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی چینلز پر تقریر ، بیان اور گفتگو پر پابندی لگادی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ازخود نوٹس کیس میں فیصلہ 2-3 سے نہیں 3-4 سے آیا تھا، مولانا فضل الرحمان

مضحکہ خیز مقدمات میں مجھے عدالتوں میں بلاکر قتل کی پلاننگ ہورہی ہے، عمران خان

پیمرا آرڈر کے مطابق عمران خان کا بیان ، گفتگو ، لائیو تقریر یا ریکارڈ شدہ تقریر نشر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پیمرا آرڈر کے مطابق عمران خان اپنے تقریروں اور بیانات میں ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ عمران خان کے بیانات سے نقص امن کا خطرہ ہے۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا کہنا ہے پابندی پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت لگائی گئی ہے۔ عمران خان اشتعال تقریروں کے ذریعے لوگوں میں نفرت پھیلا رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر