بہارہ کہو میں شہریوں نے مفت آٹے کے ٹرک لوٹ لیا
مرد ، خواتین ، بچے اور بزرگ سب آٹے کے ٹرک پر ٹوٹ پڑے اور جس کے ہاتھ جتنے تھیلے لگے لوٹ کر چلتا بنا۔
اسلام آباد کے نواحی علاقے میں آٹے کا ٹرک لوٹ لیا گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز کا عملہ بے بس، عوام آٹے کے تھیلے لوٹتے رہے۔
اسلام آباد کے نواحی علاقے بہارہ کہو میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے آٹے کے ٹرک پر عوام نے دھاوا بول دیا اور آٹے کا ٹرک لوٹ لیا۔
یہ بھی پڑھیے
صحافی وقاص نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ٹیکس چوری اور کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا
پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں حلقوں کے انتخاب سے مریم نواز کا خوف ظاہر ہوگیا
واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعظم مفت آٹا اسکیم کا ٹرک بہارہ کہو پہنچا ، لیکن عملہ ٹرک کی حفاظت نہ کرسکا۔
اسلام آباد کے نواحی علاقے میں آٹے کا ٹرک لوٹ لیا گیا#News360 #Islamabad #UtilityStores #flourtruck pic.twitter.com/JOP590GLQJ
— News 360 (@officialnews360) March 20, 2023
مرد ، خواتین ، بچے اور بزرگ سب آٹے کے ٹرک پر ٹوٹ پڑے اور جس کے ہاتھ جتنے تھیلے لگے لوٹ کر چلتا بنا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے عملے نے اس سلسلے میں سختی لاپرواہی برتی اور اس طرح بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حق دار اس مفت آٹے کی اسکیم سے محروم رہ گئے ، جبکہ لٹیرے عوام اس سے مستفید ہوتے رہے۔ پولیس کی نفری بھی ٹرک کی حفاظت کو نہ پہنچ سکی۔









