فیضان شیخ اور عدنان صدیقی کی منفرد انداز میں مداحوں کو رمضان کی مبارکباد
اگرچہ حج مہنگا ہوگیا ہے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے وہ صرف صاحب استطاعت پر فرض ہے، نماز اب بھی مفت ہے، فیضان شیخ

اداکار فیضان شیخ نے نیکیوں پر ابھارتے ہوئے معنی خیز پوسٹ کے ذریعے پرستاروں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی ہے۔
اداکار عدنان صدیقی اور مومن ثاقب نے بھی منفرد انداز میں پرستاروں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیے
گلوکار عاطف اسلم کے ہاں 2 بیٹوں کے بعد بیٹی کی پیدائش
کچھ ایسا کرو کہ تمہیں چھوڑنے والے پچھتائیں، اداکارہ ثنا کا مشورہ
رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد فیضان شیخ نے انسٹا اسٹوری شیئر کی جس میں درج تھا کہ”اگرچہ حج مہنگا ہوگیا ہے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے وہ صرف صاحب استطاعت پر فرض ہے، نماز اب بھی مفت ہے“۔

اداکار کی انسٹا اسٹوری میں مزید درج تھا کہ ” زکوٰۃ کی شرح اب بھی نہیں بڑھی، رمضان کے روزے، قرآن کی تلاوت،تراویح ، ذکر، اذکار بھی ٹیکس فری ہیں، صلہ رحمی، حسن سلوک ، ایمانداری اور سچ بولنے پر بھی جی ایس ٹی نہیں“۔
دوسری جانب اداکار عدنان صدیقی اور کامیڈین مومن ثاقب نے بھی منفرد انداز میں مداحوں کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔
View this post on Instagram
عدنان صدیقی نے ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ صوفے پر بیٹھے ہوئے ٹی وی دیکھ رہے ہیں کہ اتنے میں سر پر ٹوپی پہنے مومن ثاقب شور مچاتے ہوئے آتے ہیں کہ نظر آگیا رمضان کا چاند نظر آگیا۔
عدنان صدیقی فوراً ٹی وی بند کرتے ہیں اور ملازم کو آواز لگاتے ہیں کہ اے سی کا کپڑا ٹی وی پر ڈال دو۔دونوں فنکاروں نے اپنے پرستاروں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی ہے۔









