جنوبی افریقا نے ٹی 20 کرکٹ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے نیا ریکارڈ بنادیا
ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹی 20 میں پروٹیز نے کا 259رنز کا ہدف حاصل کرلیا، ٹی 20 انٹرنیشنل میں پہلی بار 500سے زائد رنز بننے کا نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم، میچ میں سب سے زیادہ 35 چھکے لگے، میچ میں چھکوں چوکوں سے 394 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بن گیا

جنوبی افریقا نےٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پروٹیز نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی ۔
سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز کام مجموعہ ترتیب دیا۔
یہ بھی پڑھیے
نجم سیٹھی کا تجربہ بری طرح ناکام، پاکستان افغانستان سے ٹی20سیریز ہارگیا
نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ کو تجربات کی بھینٹ چڑھادیا، افغانستان سے پہلی شکست
ویسٹ انڈیز کی طرف سے جانس چارلس نے 10 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 118 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کائل مائرز نے صرف 27 گیندوں کا سامنا کرکے 51 رنز بنائے۔
رومیریو شیپرڈ نے 41 جبکہ کپتان روومن پاول نے 28 رنز بناکر پویلین کی راہ لی، مارکو جینسن نے 52 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، وین پارنیل نے 43رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
🚨 RESULT | SOUTH AFRICA WIN BY 6 WICKETS
Records were broken as Quinton de Kock’s maiden T20I century set the #Proteas on their way to chasing down a mammoth 259-run target – with 7 balls remaining – to level the KFC T20I series#SAvWI #BePartOfIt pic.twitter.com/XMJnBL6p5r
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) March 26, 2023
پروٹیز نےدھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا 259 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا.
💯💯💯
Quinton de Kock has done it! A maiden T20I century!!!!#SAvWI #BePartOfIt pic.twitter.com/vNxf78QHGR
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) March 26, 2023
کوئنٹن ڈی کاک نے 44 گیندوں پر9چوکوں اور 8چھکوں کی مدد سے 100 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جبکہ ریزا ہینڈرکس نے 11 چوکوںاور 2 چھکوں کی مدد سے 28 گیندوں پر 68 رنز بنائے، دونوں کے درمیان 152 کی اوپننگ شراکت داری قائم ہوئی۔
REEZA JOINS IN 💪
Hendricks smashes a maximum to bring up his 12th T20I half-century#SAvWI #BePartOfIt pic.twitter.com/UITbHo8ewz
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) March 26, 2023
QUICK-FIRE 🔥
Quinton de Kock smashes the fastest-ever T20I half-century for the #Proteas#SAvWI #BePartOfIt pic.twitter.com/XrCmXkzMsW
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) March 26, 2023
رائلی روسو نے 4 گیندوں پر 16 رنز بنائے ، ایڈین میرکرم 38 اور ہینرچ کلیسن نے 7 گیندوں پر 16 رنز ناٹ آؤٹ بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، جیسن ہولڈر نے 48 رنز دیکر ایک وکٹ اپنے نام کی۔
اس میچ میں ٹی 20 کرکٹ کے کئی نئے ریکارڈ قائم ہوئے جن میں دونوں ٹیموں کا سب سے بڑے مجموعی ٹوٹل کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پہلی مرتبہ مجموعی طور پر 500 سے زائد رنز بنے، دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 517 رنز بنے۔
جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 کرکٹ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا ۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 244 رنز کے کا ہدف کامیابی سے عبور کیا تھا۔
That was special 🔥#SAvWI #BePartOfIt pic.twitter.com/rruu4aYa0h
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) March 26, 2023
جنوبی افریقا کا 259 کے ہدف کا حصول ہر طرح کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا کامیاب ترین ہدف کا تعاقب ہے جس میں فرنچائز کرکٹ، ڈومیسٹک کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ سب ہی کچھ شامل ہے۔
اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بن گیا۔میچ میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 35 چھکے لگائے، اس سے قبل 2022 میں بلغاریہ اور سربیا کے میچ میں 33 چھکے لگے تھے۔
ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگز میں 22 چھکے لگاکر ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی برابر کیا،اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ہی افغانستان کے خلاف 22 چھکوں کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
میچ میں چوکوں اور چھکوں کی مدد سے مجموعی طور پر ریکارڈ 394 رنز بنے جوکہ ایک ریکارڈ ہے، اس سے قبل ایک میچ میں باونڈریز سے سب سے زیادہ رنز 344 بنے تھے۔









