ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 47.2 فیصد ہو گئی، رپورٹ

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 29 اشیاء مہنگی، 8 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ملک میں ایک بار پھر مہنگائی کے نئے ریکارڈ، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح  47.2 فیصد تک پہنچ گئی، عوام کی چیخیں نکل گئیں، حکمران اتحاد ٹس سے مس نہ ہوا۔

ملک بھر میں مہنگائی کا ایک اور خطرناک دور، ملک میں مہنگائی کے سارے رکارڈ ٹوٹ گئے۔ ہفتہ وار مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 47.23 فیصد پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 300 ملین ڈالر کا اضافہ

کاروباری ہفتے کا آخری روز؛ اسٹاک میں 508 پوائنٹس اضافہ، روپیہ بھی مضبوط

پاکستان شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں  ایل پی جی 4.75 اور پیٹرول 3.67 فیصد مہنگا ہوا۔ آلو 3.79 ، چائے 3.61 اور چکن 2 فیصد مہنگا ہوا۔

اسی دوران ایک ہفتے میں ماچس کی ڈبی 2.51 اور کیلے 1.68 فیصد مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق  ہفتہ وار مہنگائی میں 0.51 فیصد کا مزید اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 29 اشیاء مہنگی، 8 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

حالیہ ہفتے میں چاول ، گڑ ، انڈے ، مٹن ، بیف ، دودھ بھی مہنگا ہوا۔  ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 13.11 اور پیاز 4.62 فیصد سستے بھی ہوئے۔ حالیہ ہفتے آٹا ، چینی ، لہسن کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

عوام نے نیوز 360 کو بتایا کہ مہنگائی نے ان کی چیخیں نکال دی ہیں۔ ایسا پھیکا رمضان اور ایسی مشکل عید کی خریداری اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

متعلقہ تحاریر