فوادخان کی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے نمائش کی ڈبل سنچری مکمل کرلی

  فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو سینما گھروں میں 200 دن مکمل ہو گئے۔ فلم اب بھی پاکستان کے ساتھ ساتھ چند غیر ملکی مارکیٹوں میں بھی پیسہ کما رہی ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر اسٹارز فواد خان، حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان کی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی کامیابیاں رکنے کا نام نہیں لے رہیں۔

بجٹ کے اعتبار سے پاکستان کی سب سے مہنگی فلم نے دنیا بھر سے 100 اور پھر 200کروڑ روپے کمانے والی پہلی پاکستانی فلم کا اعزاز حاصل کیا اور اب ایک نیا سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دنیا بھر سے ایک کروڑ ڈالر کمالیے

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 200 کروڑ کے کلب میں شامل

  فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو سینما گھروں میں 200 دن مکمل ہو گئے۔ فلم اب بھی پاکستان کے ساتھ ساتھ چند غیر ملکی مارکیٹوں میں بھی پیسہ کما رہی ہے۔

  فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘13 اکتوبر 2022 کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی۔فلم نے ڈیڑھ ماہ سے بھی کم عرصے میں دنیا بھر سے 200 کروڑ کی کمائی کا سنگ میل عبور کرلیا تھا۔

 ریلیز کے فوراً بعد ہی فلم نے بین الاقوامی سینما گھروں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پروڈیوسرز کے مطابق شائقین کے اصرار پر عالمی تھیٹرزکو فلم کے شوز میں اضافہ کرنا پڑا تھا۔

یہ فلم یونس ملک کی 1979 کی کلٹ کلاسک مولا جٹ کا سیکوئل ہے۔دی لیجنڈ آف مولاجٹ میں  مولا جٹ اور نوری نٹ کے درمیان دشمنی کی نئی کہانی کو بیان کیا گیا ہے ہے۔

فلم کی کاسٹ میں میں اداکار فواد خان اور حمزہ علی عباسی کے علاوہ ماہرہ خان، حمائمہ ملک ، مرزا گوہر رشید ، فارس شفیع ، علی عظمت ، نیئر اعجاز ، شفقت چیمہ ، راحیلہ آغا ، ضیاء خان اور صائمہ بلوچ بھی شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر