پارا چنار میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، 7 اساتذہ جاں بحق
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم دہشتگردوں نے تری مینگل اسکول پر اس وقت حملہ کیا جب اسکول میں چھٹی کا وقت تھا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
خیبر پختونخوا کے علاقے پارا چنار میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 7 اساتذہ جاں بحق ہو گئے ہیں، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ کرم کے علاقے پارا چنار میں قائم تری مینگل ہائی اسکول میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سات اساتذہ موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
چوہدری پرویز الہیٰ اور 50 نامعلوم افراد کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج
عید کے موقع جڑواں شہروں میں چوری اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں رپورٹ
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم دہشتگردوں نے تری مینگل اسکول پر اس وقت حملہ کیا جب اسکول میں چھٹی کا وقت تھا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی ڈکلیئرڈ کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔
پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی جائے گی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پارا چنار کا علاقہ دہشتگردی کے حوالے سے کافی پرسکون تھا مذکورہ واقعہ جو پیش آیا ہے کافی عرصے بعد پیش آیا ہے ، تاہم اس واقعے کو مذہبی منافرت کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہاٹ بورڈ نے واقعےکے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔