ناصر خان جان کس اداکارہ کے ساتھ اداکاری کی ابتدا کرنے کے خواہشمند ہیں؟
انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے اور ساتھ ہی لیبارٹری ٹیکنیشن کا کورس بھی کررکھا ہے، سوشل میڈیا اسٹار کی مارننگ شو میں گفتگو

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نےمعروف اداکارہ کے ساتھ اداکاری کی ابتدا کی خواہش ظاہر کردی۔
ناصر خان جان گزشتہ دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو میں ندایاسر کے مہمان بنے، اس موقع پر انہوں نے ذاتی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ نیلم منیر نے عمران عباس کا رشتہ قبول کرنے کی حامی بھرلی
احسن خان اور اداکارہ نیلم منیر کی فلم ‘چکر ‘ کا ٹریلر ریلیز
ناصر خان جان نے بتایا کہ انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے لیبارٹری ٹیکنیشن کا کورس بھی کررکھا ہے۔انہوں نےبتایا کہ ان کے والد ڈاکٹر اور بہنیں بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔
During a recent interview, Nasir Khan Jan talked about which actress he’d want to work alongside in a project, naming his “favorite heroine” Neelam Muneer, partly because of the duo’s shared Pakhtun heritage. #NasirKhanJan #NeelamMuneer #NidaYasir (📸: ARY Digital) pic.twitter.com/2dXqbr8uNU
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) May 17, 2023
ناصر خان جان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ابتدامیں انہوں نے صحت کے موضوع پر آگہی فراہم کرنے کیلیے وڈیوز بنانا شروع کی تھیں کیونکہ وہ مشہور ہونا چاہتے تھے تاہم صارفین نے ان ٹرول کرنا شروع کردیا۔
میزبان نے سوال کیا کہ اگر انہیں ڈرامے میں اداکاری کرنی ہو اور آپ کو انتخاب کا موقع دیا جائے تو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔ سوشل میڈیا اسٹار نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ” میں پشتو اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ کام کرناچاہوں گا کیونکہ اس کے ساتھ میری بنتی بھی ہے، نیلم منیر سے تھوڑی بہت بات بھی کی ہے، وہ ہمارے سوات سے بھی تعلق رکھتی ہے، پشتو بولتی ہے، تو اپنے اپنوں کو تھوڑا سمجھتے بھی ہیں“۔









