خوف کی کوئی عزت نہیں ہوتی، دیپک پروانی
دیپک پروانی نے اپنے تازہ ٹوئٹ میں تحریک انصاف کیخلاف جاری ریاستی جبر کو دبے لفظوں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پاکستان کے مشہور فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی ملک کی کشیدہ سیاسی صورتحال پر خاصے دلبرداشتہ ہیں اور باقاعدگی سے ٹوئٹس کے ذریعے اپنی فکرمندی کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
دیپک پروانی نے اپنے تازہ ٹوئٹ میں تحریک انصاف کیخلاف جاری ریاستی جبر کو دبے لفظوں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
برطانوی ٹک ٹاکر جیا خان نے عمران خان کی چوتھی بیوی بننے کی خواہش ظاہر کردی
ابرار الحق نے پارٹی چھوڑتے ہی کنسرٹ میں شرکت کو غلطی قرار دیدیا
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”خوف کی کوئی عزت نہیں ہوتی“۔پرستاروں کی بڑی تعداد نے فیشن ڈیزائنر کو ان بےباک خیالات پر سراہا ہے۔
Fear is not respect #pakistan
— Deepak perwani (@DPerwani) May 30, 2023
ایک صارف نے لکھاکہ”تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہونے کاشکریہ“۔ایک اور صارف نے لکھاکہ”فاشزم کیخلاف اٹھنے والی چندایک بہادر آوازوں میں شامل ہونے کاشکریہ“۔ایک اور صارف نے لکھا کہ”آپ کی سوچ سے متفق ہوں مگرطاقتور اس کے متضاد سوچتے ہیں“۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ روز وڈیو لنک پر خطاب میں ایک بار پھر کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مشکل وقت ہے، حقیقی آزادی کے لیے قربانی دینا پڑتی ہے، جیلوں میں جانے سے نہ ڈریں۔









