مئی میں تجارت کا بھٹہ بیٹھ گیا، برآمدات 17 فیصد اور درآمدات 37فیصد گرگئیں

گزشتہ ماہ تجارتی خسارے میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی،11 ماہ میں تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 43.4 فیصد کم ہوکر 25.8ارب ڈالر رہ گیا، برآمدات میں 12 فیصد، درآمدات میں 29فیصد کمی

مئی کےمہینے میں ملکی تجارت کا بھٹہ بیٹھ گیا، درآمدات اور برآمدات میں بڑی کمی کے باعث تجارتی خسارے میں 50 فیصد کمی واقع ہوگئی تاہم صنعتوں کا پہیہ جام ہوگیا۔

گزشتہ سال کے4.1ارب ڈالر کے مقابلےمیں رواں سال مئی تجارتی خسارہ 2 ارب ڈالر رہا۔

یہ بھی پڑھیے

سوئی سدرن کیلیے گیس 45 فیصد اور سوئی ناردرن کیلیے 50فیصد مہنگی کرنیکا فیصلہ

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 21 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کی کمی

اعدادوشمار کےمطابق مئی کے مہینے میں برآمدات 17 فیصد کمی سے 2.18ارب ڈالر رہیں  جبکہ درآمدات  37فیصد کمی کے ساتھ 4.27ارب ڈالر پر آگئیں۔رواں سال کے 11 مہینوں میں تجارتی خسارہ  گزشتہ برس کی اس مدت کے مقابلے 43.4ارب ڈالر سے کم ہوکر 25.8ارب ڈالر رہ گیا۔

رواں مالی سال کے 11 ماہ میں برآمدات 12 فیصد کمی کے ساتھ25.3ارب ڈالر پر آگئیں جبکہ 11ماہ میں درآمدات 29 فیصد کمی کے ساتھ 51.1ارب ڈالرپر آگئیں۔

متعلقہ تحاریر