مراد اکبر بازیابی کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے تمام چینلز کو ٹکر اور جج کی تصویر چلانے سے روک دیا

عدالت عالیہ نے پیمرا کو پابند کیا ہے کہ وہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی  کرنے والے چینل کا لائیسنس معطل کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے پیر کے روز شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کیس میں تمام چینلز پر عدالتی ریمارکس نشر کرنے پر پابندی لگا دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے مراد اکبر کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیے

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس طلب؛ ترقیاتی پلان اور معاشی اہداف کی منظوری متوقع

نیب نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں7 جون کو طلب کرلیا

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منصور اقبال دوگل، آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر اور سیکرٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے عدالتی ریمارکس ٹیلی ویژن پر نشر کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ صرف کیس کا تحریری حکم نامہ چینلز پر نشر کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے اس سلسلے میں جج کی تصویر بھر نشر نہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ پیمرا خط لکھ کر تمام پرائیویٹ چینلز کو اس پابندی کا پابند کرے ، خلاف ورزی کی صورت میں چینل کا لائسنس معطل کرنے کی وارننگ دی جائے۔

متعلقہ تحاریر