آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ باؤلرز رینکنگ میں میں 787 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی 5ویں پوزیشن پر آگئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ آسٹریلیا کے مارنس لیبشین 915 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم رینکنگ ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ فارمیٹ کے باؤلرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز تیسرے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے انضمام الحق کو ایشیاء کا سب سے بڑا کھلاڑی قرار دے دیا
سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا متنازعہ بیان؛ کوسوو میں نسلی فسادت پھوٹ پڑے
آئی سی سی ٹیسٹ باؤلرز رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی 787 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جدیجا پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔









