راولپنڈی سے جھنگ جانے والی مسافر بس کو حادثہ ، 11 افراد جاں بحق، متعدد
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے ، 4 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں۔
راولپنڈی: کلر کہار کے قریب مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے جھنگ جانے والے مسافر بس کو کلر کہار سالٹ رینج کے قریب بریکیں فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے۔
بس بریکیں فیل ہونے کی وجہ سے کلرکہار سالٹ رینج کے قریب گہری کھائی میں گر گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں تین بچوں اور 4 خواتین سمیت 11 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیے
شاہین صہبائی، وجاہت سعید، عادل راجا سمیت 25 افراد پر غداری کا مقدمہ درج
سندھ حکومت نے مویشی منڈی ناردرن بائی پاس منتقل کرکے عوام کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا
حادثے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ جبکہ ڈی سی چکوال قراۃ العین نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔
ریسکیو ٹیموں اور پولیس نے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اب سے کچھ دیر پہلے موٹروے پر انتہائی افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، راولپنڈی سے جھنگ جاتے ہوئے مسافر بس بریکیں فیل ہونے کی وجہ سے سالٹ رینج کلرکہار کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور 10 افراد موقع پر جاں کی بازی ہار گئے، 15 زخمی ٹراما سینٹر منتقل، جائے حادثہ پر موجود ہوں، دردناک مناظر… pic.twitter.com/YEz3PVkNbW
— Quratulain Malik (@QuratulainPAS) June 17, 2023
ڈی سی چکوال قراۃ العین نے حادثے کی اطلاع دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ ” اب سے کچھ دیر پہلے موٹروے پر انتہائی افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، راولپنڈی سے جھنگ جاتے ہوئے مسافر بس بریکیں فیل ہونے کی وجہ سے سالٹ رینج کلرکہار کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور 10 افراد موقع پر جاں کی بازی ہار گئے، 15 زخمی ٹراما سینٹر منتقل، جائے حادثہ پر موجود ہوں، دردناک مناظر ہیں، سب سے دعاؤں کی اپیل ہے۔”









