بھارتی ویزوں کے اجرا میں تاخیر، پاکستان کی ساف چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک

پاکستان فٹبال ٹیم کا پہلا میچ بدھ کو بھارت کیخلاف شیڈول ہے،وزیرے جاری نہ ہونے کےباعث قومی ٹیم موریشس میں پھنس گئی، قومی ٹیم کی اتوار کو بنگلور روانگی ملتوی کرنا پڑی، پرواز کی ری شیڈولنگ سے پاکستان فٹبال کو 1.3 کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا

بھارت کی جانب سے ویزوں کے اجرا میں لیت ولعل کے باعث پاکستان کی ساؤتھ  ایشین فٹبال (ساف) چیمپئن شپ میں شرکت پر شکوک و شبہات کے بادل منڈلانے لگے۔

ہردوسال بعد ہونےوالا ایونٹ  21 جون سے 4 جولائی تک بنگلورو میں منعقد ہونا ہے۔ پاکستان  کو بدھ  کو بنگلور  میں بھارت  کیخلاف  پہلا  میچ کھیلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

قومی فٹبالر شمائلہ ستار جناح ہاؤس حملہ کیس کے الزام میں گرفتار

سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان؛ شاہین شاہ آفریدی کی واپسی

موریشس میں موجود پاکستانی فٹبال ٹیم کوہفتے کو  بھارت  کے ویزے  ملنے کا امکان تھا  جس کےبعد قومی ٹیم کو اتوار مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے بھارت روانہ ہونا تھا تاہم ویزے جاری نہ ہونے کے باعث  قومی ٹیم بھارت روانہ نہیں ہوسکی۔ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے پاکستانی ٹیم آفیشلز کو بھارت روانگی پیر (آج) تک ملتوی  کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس پیش رفت کے باعث پاکستان ٹیم مشکل صورتحال سے دوچار ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ماریشس میں واقع بھارتی ہائی کمیشن  کو تاحال پاکستان  ٹیم کو ویزوں کے اجرا  کیلیے   وزارت خارجہ سے   کلیئرنس نہیں ملی  ہے۔

پاکستانی ٹیم کے ایک اہلکار نے بھارت  میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ویزا کے معاملات میں مدد فراہم کرنے کے لیے رابطہ کیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ کچھ  پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے مل سکتے ہیں اور کچھ کو نہیں ملیں گے  کیونکہ بھارت انفرادی کلیئرنس کی بنیاد پر ویزے جاری کررہا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ  پاکستان فٹ بال ٹیم کے پاسپورٹ اب بھی ہندوستانی سفارت خانے کے پاس ہیں۔ ویزا میں تاخیر کی وجہ سے ٹیم کا ماریشس میں قیام بڑھا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیم کے عہدیداروں سے آج رابطہ ہوا جس کے بعد بھارتی فٹ بال حکام نے انہیں ویزا حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے  حکام بھی ساف ٹورنامنٹ کے حکام سے رابطہ کر رہے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ پروازچھوٹنے کے باعث پاکستان ٹیم کو 1.3کرور روپے کا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم کی بھارت کے دورے کے لیے ریزرویشن کو ری شیڈول کیا گیا تو اس سے ملک کو ایک کروڑ 30لاکھ  روپے کا نقصان ہو گا۔

اگلے چند گھنٹے بہت اہم ہیں اور اگر ویزے جاری نہ ہوئے تو پاکستان کے پاس وطن واپسی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہے گا، ذرائع نے بتایا کہ ماریشس میں چار ملکی ایونٹ کا ہفتہ کو آخری دن تھا اور اگر ٹیم پیر یا منگل تک قیام کرتی ہے تو   بورڈنگ اور قیام کے اخراجات  کی صورت میں  پاکستان کو  اس کا خمیازہ  بھی بھگتنا پڑے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کے ویزے کے معاملے نے پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی مستقل تناؤ میں ڈال دیا تھا اور وہ اپنے تیسرے میچ پر توجہ نہیں دے سکےجس میں قومی ٹیم   جبوتی کے خلاف 1-3سے ہار گئی۔

متعلقہ تحاریر