سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان؛ شاہین شاہ آفریدی کی واپسی

پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ میں غیر کیپڈ بلے باز محمد حریرہ اور آل راؤنڈر عامر جمال کو بھی شامل کیا ہے جبکہ فاسٹ بالر شاہین آفریدی بھی ایک سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف آئندہ دو میچوں کی سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس آگئے ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان ہونگے۔

یہ بھی پڑھیے

پی سی بی نے خواتین کرکٹ ٹیم کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے غیر کیپڈ بلے باز محمد حریرہ اور آل راؤنڈر عامر جمال کو بھی 16 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ ٹیم میں چار اسپنرز، چار فاسٹ بالز، 6 بیٹرزاور 2 وکٹ کیپر شامل ہیں۔

پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے جن کا سری لنکا میں قومی  ٹیم کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹیسٹ ٹیم کی سربراہی بلے باز بابر اعظم کریں گے جبکہ نائب کپتان محمد رضوان ہونگے۔ اسکواڈ میں عامر جمال،عبداللہ شفیق، ابرار احمد، امام الحق، محمد حریرہ،محمد نوازاور نسیم چاہ شامل ہیں۔

پی سی بی  سلیکشن کمیٹی نے نعمان شاہ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین آفریدی، شان مسعود اور سرفراز احمد بھی کو شامل کیا گیا ہے۔ اسکواڈ سری لنکا کی کنڈیشن کے مطابق بنایا گیا ہے ۔

شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی پر بہت خوش ہوں، اس فارمیٹ سے دور رہنا میرے لیے مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی ہٹ دھرمی کے باجود ایشیاء کپ کا شیڈول جاری؛ 4 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے

شاہین آفریدی ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری تک پہنچنے سے ایک وکٹ دور ہیں۔ دسمبر2018 کو ڈیبیو کرنے کے بعد سے اب تک کوئی بھی پاکستانی بولر ان سے زیادہ وکٹیں نہیں لے سکا ہے۔

قومی کرکٹ  ٹیم 9 جولائی کو سری لنکا روانگی سے قبل کیمپ کے لیے 3 جولائی کو کراچی میں جمع ہوگی۔ قومی ٹیم پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 جولائی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 15 سے 19 جولائی کو کھیلے گی ۔

متعلقہ تحاریر