گورنمنٹ کالج آف ایلیمنٹری ایجوکیشن حسین آباد میں داخلوں کا آغاز ہوگیا، شہزاد رائے
بی ایڈ پروگرام میں داخلے کیلیےwww.gece.edu.pkپر جائیں اورسپر ٹیچرز کی نئی جنریشن کا حصہ بن جائیں، داخلے کیلیے آخری تاریخ 8 جولائی ہے، گلوکار

کراچی میں شہزاد رائے کی این جی او دوربین اور آغا خان یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ڈیولمپمنٹ کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز کالج آف ایلیمنٹری ایجوکیشن حسین آباد میں عالمی معیار کے ٹیچرز ٹریننگ بی ایڈپروگرام میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی طالبات کالج میں داخلہ لینے کے بعد 4 سالہ بی ایڈ ڈگری پروگرام مکمل کرکے ٹیچرلائسنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد عالمی معیار کی استاد بن سکیں گی۔گورنمنٹ ایلمنٹری کالج حسین آباد میں بی ایڈ پروگرام میں داخلے کی آخری تاریخ 8 جولائی مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھی
شہزاد رائے کی این جی اوز نے 4 سال میں عالمی معیار کے اساتذہ تیار کردیے
شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کےسرکاری اسکول میں داخلے کی طویل قطاریں
اس حوالے شہزاد رائے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک وڈیو بیان جاری کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ”ابھی حال ہی میں حکومت سندھ نے ہماری این جی او دوربین اور آغاخان یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ڈیولپمنٹ کے تعاون سے ٹیچر لائسنسنگ کا انتخاب کیا ہے، اس ٹیچر لائسنسنگ پالیسی کے تحت اب اساتذہ کو بھی وہی مقام ملے گا جو کسی انجینئر ، ڈاکٹر اکاؤنٹنٹ کو ملتا ہے“۔
Sharing a full career path for young girls frm Karachi. Students will get a world class B.Ed. degree, followed by a job which can b converted into a Grade-16 govt teacher post upon clearing the teacher license test. Starting pay wud b same as a banker, lawyer etc!
Apply by 8 July pic.twitter.com/tphcKJG6zP— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) June 22, 2023
انہوں نے کہاکہ اس لائسنس کے حصول کیلیے کسی بھی ٹیچر کو بچے کی پری ڈیولپمنٹ کے بارے میں سیکھنا ضروری ہوگا کہ بچہ سیکھتا کیسے ہے اور اس کے لیے اسے ایک عالمی معیار کی ڈگری کی ضرورت ہوگی“۔
شہزادرائے نے بتایا کہ”دوربین نے آج سے 4 سال پہلے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری کالج آف ایجوکیشن کو حکومت کے ساتھ مل کر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ایک عالمی معیار کا ادارہ بنانا شروع کردیا ہے،جس کے ذریعے عالمی معیار کے اساتذہ تیار ہوکر ملک کا مستقبل بدل سکیں گے“۔
انہوں نے کہاکہ اس بی ایڈ پروگرام میں داخلے کیلیےwww.gece.edu.pkپر جائیں اورسپر ٹیچرز کی نئی جنریشن کا حصہ بن جائیں، داخلے کیلیے آخری تاریخ 8 جولائی ہے۔









