کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے کا بڑا اضافہ
مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کے 100 کلو تھیلے کی قیمت میں صرف دو دنوں میں 800 روپے کا حیران کن اضافہ ہوا ہے۔
کراچی میں چینی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جس کی وجہ سے صارفین اور تاجروں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔
چینی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 8 روپے اضافہ ہوگیا ہے ، جس کے بعد چینی کی نئی قیمت 155 روپے فی کلو گرام ہو گئی ہے۔
ہول سیل مارکیٹ میں اس کا اثر نمایاں رہا ہے، صرف دو دنوں کے اندر 100 کلو گرام چینی کے تھیلے کی قیمت میں 800 روپے کا حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان میں 7000 سے زائد غیرقانونی اور غیرمجاز فیول پمپس کام کر رہے ہیں، رپورٹ
ایشیا پاک انویسٹمنٹ نے کراچی شہر کے لیے سستی بجلی پیدا کرنے کا پلان دے دیا
شہر کے ایک بڑے تجارتی مرکز جوڑیا بازار کے تھوک بازار میں بھی انہی دو دنوں میں چینی کی قیمتوں میں اچانک 8 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
مارکیٹ میں چینی کی قیمت 143 روپے فی کلوگرام تک پہنچنے سے صارفین اور مقامی تاجروں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔
دوسری جانب جنرل اسٹورز پر قیمتیں 155 روپے فی کلو تک پہنچ جانے سے عام شہریوں پر بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔
کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا گھریلو بجٹ پر بہت بڑا اثر پڑ سکتا ہے، جس سے ممکنہ طور پر ان خاندانوں کے لیے مالی دباؤ بڑھ سکتا ہے جو پہلے ہی مہنگائی کے دباؤ سے دوچار ہیں۔









