امریکی سینیٹ کا فیس بک کو حساس ڈیٹا محفوظ کرنے کا حکم
سینیٹ کمیٹی نے فیس بک سے ان تجربات کے متعلق بھی تفصیلات طلب کیں جن کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ رینکنگ سسٹم پر اثر انداز ہوتی ہے۔
فرینسز ہاگن کے تہلکہ خیز انکشافات کے بعد امریکی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس نے فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کو فرینسز کی گواہی سے متعلقہ تمام دستاویزات سنبھال کے رکھنے کا کہا ہے۔
یہ دستاویزات اہم سوال اٹھاتے ہیں کہ فیس بک نے عوام، وفاقی اداروں اور سینیٹ کمیٹی تک کو گمراہ کیا، یہ بات ماریہ کینٹ ویل نے اپنے ایک بیان میں کہی۔
یہ بھی پڑھیے
فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی بندش، انٹرنیٹ پر میمز کی بھرمار
ایپل کا بڑا اعلان، ہر ملازم کو 1000 ڈالر بونس ملے گا
کمیٹی چیئرمین نے فیس بک سے کہا کہ فیس بک سے متعلقہ اندرونی ریسرچ کرنے والے مخبر فرینسز ہاگن کے دستاویزات کو مخفی نہ رکھا جائے۔
سینیٹ کمیٹی نے فیس بک سے ان تجربات کے متعلق بھی تفصیلات طلب کیں جن کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ رینکنگ سسٹم پر اثر انداز ہوتی ہے اور 18 سال سے کم عمر کے افراد کی ترجیحات تبدیل کرتی ہے۔
سینیٹر نے اس طرف نشاندہی کی کہ روہنگیا المیہ کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے مواد نے یہ ثابت کیا کہ کیوں نہ تفریق پھیلانے والے مواد پر پابندی لگائی جائے۔
مارک زکربرگ نے ایسے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیس بک کے مقاصد کچھ اور ہیں اور ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔