یاسرہ رضوی اداکاری کے بعد رقص میں بھی بازی لے گئیں

اداکارہ کے رقص کرنے کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔

معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا پر سنجیدہ پوسٹس شیئر کرنے والی یاسرہ رضوی نے اپنے رقص کی ایک پرانی ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرکے سب کو چونکا دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)

یاسرہ عام طور پر نہایت سنجیدہ باتیں کرتی ہیں اور سماجی مسائل اور عورتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بہت سرگرم ہیں لیکن ان کے رقص کرنے کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے

بلال مقصود “چائے چاہیے، کون سی جناب” کا ری میک کریں گے

عورت کے خلاف ظلم پر آواز اٹھائیں، یاسرہ رضوی

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں یاسرہ نے لکھا کہ یہ ان لوگوں کے لیے ہے جو کہ میری سنجیدہ پوسٹس دیکھ کر رقص کرنا ہی بھول گئے ہیں، بھئی میں کیا ہر وقت رقص ہی کرتی رہوں آپ کے لیے۔

یاسری رضوی نے ڈرامہ سیریلز وہ دوبارہ، آسمان اور استانی جی میں عمدہ اداکاری کر کے مداحوں کے دل موہ لیے اور آج یہ انکشاف ہوا کہ وہ رقص بھی بہت خوبصورت کرتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر