کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی راجستھان میں ہوگی
دونوں اداکاروں کی شادی رواں سال دسمبر کے پہلے ہفتے میں راجستھان کے تاریخی قلعے میں طے پائی ہے
بالی وڈ کی ’باربی ڈول‘ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے حوالے سے خبریں تو گردش کررہی تھیں کئی مرتبہ افواہیں گردش کر کے دم توڑ چکی ہیں تاہم اب ان کی شادی کے مقام کی خبربھی سامنے آگئی ہے۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے حوالے سے خبروں نے مداحوں کو حیران کردیا ہے کیونکہ دونوں اداکاروں کے حوالے سے اس طرح کی کوئی خبر ماضی میں نہیں ملی اور نا ہی دونوں کو کسی ہوٹل، تقریب گھومتے پھرتے ایک ساتھ دیکھا گیا تھا ، دونوں اداکاروں کے خفیہ رومانس سے مداحوں کے ساتھ ساتھ قریبی دوست بھی لاعلم تھے ، گذشتہ چند دنوں سے جب یہ خبریں گردش کرنا شروع ہوئیں تو نہ ہی کترینہ اور نہ ہی وکی نے شادی کی افواہوں کی تصدیق کی ہے تاہم اب ا ن کے قریبی دوستوں سے خبر ملی ہے کہ دونوں اداکاروں کی شادی رواں سال دسمبر کے پہلے ہفتے میں طے پائی ہے اور شادی کے لیے (Six Senses Fort Barwara) کا انتخاب کیا گیا ہے یہ 14ویں صدی کا قلعہ ہے جو ریاست راجستھان کے شہر سوائی مادھوپور میں واقع ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کی بالی ووڈ میں انٹری
بالی ووڈ کی مسلمان اداکارہ دیا مرزا کی غیر رسمی شادی
واضح رہے کہ اس سے قبل کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جانب سے شادی سے متعلق خبروں کی تردید کی جاچکی ہے کترینہ کیف نے کہا تھاکہ جس دن وہ اپنی شادی کا فیصلہ کرلیں گی تو وہ اپنی شادی میں ساری دنیا کو دعوت دیں گی تاکہ وہ سب گواہ رہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شادی کے مقام اور تاریخ سامنے آجانے کے بعد دونوں کی جانب سے کیا ردعمل سامنے آتا ہے۔