سندھ حکومت نے صوبے میں آٹے کی فی کلو قیمت 55 روپے مقرر کردی

چیف سیکرٹری سندھ کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسکولز اور کالجز کو ویکسینیشن کا پابند کیا جائے۔

چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نےکہا ہے کہ حکومت نے صوبے بھر میں آٹے کی فی کلو قیمت 55 روپے مقرر کردی ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن اور آٹے کی قیمتوں سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت پاکستان کا دو ماہ کے اندر سکوک بانڈز جاری کرنے کافیصلہ

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی، 171.75 پیسے کا ہوگیا

اس موقع پر سید ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ کمشنر اور تمام ڈپٹی کمشنرز حکومت کی مقرر کردہ آٹے کی قیمت کو یقینی بنائیں۔

چیف سیکرٹری سندھ کا کہنا ہے کہ تمام فلور ملز کو گندم جاری کردی گئی ہے قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے گا۔

چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں ایک کروڑ 37 لاکھ 59 ہزار افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز لگائی جا چکی ہے۔

سندھ کے اسکولز میں اب تک ایک لاکھ 32 ہزار طلبہ کو ویکسین کی خوراک لگائی جاچکی ہے۔ صوبےکے 65 ہزار کالجز میں طلباء کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسکولز اور کالجز کو ویکسینیشن کا پابند کیا جائے۔

سید ممتاز علی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز ویکسینیشن مہم کے ٹارگٹ کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ تحاریر