پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج ڈی جی خان میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز پی ڈی ایم کے آج کے جلسے میں شرکت نہیں کریں گیں۔
حزب اختلاف کا کثیر الجماعتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج ڈیرہ غازی خان میں عوامی جلسہ منعقد کرے گا۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ وہ جلسے سے خطاب کریں گے۔ اس سے قبل 17 اکتوبر کو فیصل آباد میں ہونے والے جلسے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے خطاب کیا تھا۔ جلسے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما بھی خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
سیکیورٹی آپریشن میں گھر تباہ، وادی تیراہ کے شہری غاروں میں رہنے پر مجبور
مریم نواز بھارتی ایجنڈے کو فروغ دینے لگیں
گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لکھا ہے کہ "کل نہیں جا سکوں گی۔”
کل نہیں جا سکوں گی۔ https://t.co/WhdbaQVKyW
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 30, 2021
اپوزیشن اتحاد نے مہنگائی کے خلاف پندرہ روزہ احتجاجی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ لاہور، کراچی، پشاور اور دیگر بڑے شہروں میں پی ڈی ایم جماعتوں کے رہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ سرگودھا، میانوالی اور بکھر سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
پی ڈی ایم کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام (جی یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن اتحاد میں شامل تمام جماعتوں سے ملاقاتیں کرنے کے بجائے سڑکوں پر آنے کی درخواست کی تھی۔
پی ڈی ایم کے سربراہ نے 22 اکتوبر کو جے یو آئی (ف) کے سینئر رکن اور شاعر شمس الرحمان شمسی کی موت کی وجہ سے کراچی میں ہونے والی احتجاجی ریلی کو منسوخ کردیا تھا۔ پی ڈی ایم کی ریلی کی قیادت جے یو آئی (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدر کر رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے بھی شرکت کی تھی۔









