سردیاں شروع ہوتے ہی پشاور والوں نے مچھلی سٹالز کا رخ کرلیا
گھنٹہ گھر بازار مچھلیوں کی خرید و فروخت کے لیے مشہور، سندھ اور پنجاب سے مختلف مچھلیاں بازار لائی جاتی ہیں۔
پشاور کے گھنٹہ گھر بازار میں مچھلی منڈی لگتی ہے، سندھ اور پنجاب سے مختلف قسم کی مچھلی یہاں لائی جاتی ہے اور پھر خیبر پختون خواہ کے مختلف اضلاع میں سپلائی کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ حکومت کا بوٹ بیسن پر فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ
کراچی کی سمندری حدود میں ماہی گیروں کے جال میں کھگہ مچھلیاں آگئیں
روزانہ کے حساب سے قبائلی علاقوں اور دوسرے اضلاع کو پشاور گھنٹہ گھر سے مچھلی سپلائی کی جاتی ہے، منڈی میں مچھلی کو محفوظ کرنے کے لیے بڑے بڑے اسٹورز اور فریزر رکھے گئے ہیں۔
سردی کے موسم میں مچھلی کا استعمال بڑھ جاتا ہے، مٹن اور بیف کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بھی لوگوں نے مچھلی کھانا شروع کر دی ہے۔









